Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.comAap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
  Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
Register Achi Dosti VideosInvite Your Friends FAQ Calendar Search Today's Posts Mark Forums Read


Home Today's Posts
Go Back   Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com > Religion > Islam-The Perfect Code Of Life

Islam-The Perfect Code Of Life share you Islamic knowledge in this section and let other read and enhance there knowledge.


User Tag List
intelligent086, Moona, Sukhanwer

Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 01-11-2018, 08:11 AM
deewan deewan is offline
Member
Points: 3,158, Level: 34
Points: 3,158, Level: 34 Points: 3,158, Level: 34 Points: 3,158, Level: 34
Level up: 72%, 42 Points needed
Level up: 72% Level up: 72% Level up: 72%
Activity: 38%
Activity: 38% Activity: 38% Activity: 38%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Jul 2015
Posts: 50
Thanks: 1
Thanked 54 Times in 38 Posts
Mentioned: 1 Post(s)
Tagged: 64 Thread(s)
Rep Power: 25
deewan is on a distinguished roaddeewan is on a distinguished roaddeewan is on a distinguished roaddeewan is on a distinguished roaddeewan is on a distinguished road
Default شرک کو سمجھیے-12: مسلمان شرک نہیں کرسکتا

مسلمان شرک نہیں کرسکتا
مسلمان شرک نہیں کرسکتا یہ ایک دعوی ہے جس کے لیے بخاری کی حدیث شریف کا ایک ٹکڑا پیش کیا جاتا ہے (حاشیہ: 1):
والله ما اخاف بعدي ان تشركو ا
ترجمہ: ’’اللہ کی قسم مجھے تمہارے بارے میں یہ خوف نہیں کہ تم شرک کرنے لگو گے‘‘
یہ حدیث شریف پوری یوں ہے:
عن عقبة بن عامر ان النبي صلى الله عليه وسلم خرج يوما فصلى على اهل احد صلاته على الميت ثم انصرف الى المنبر فقال ‏ ‏ اني فرطكم وانا شهيد عليكم اني والله لانظر الى حوضي الآن واني قد اعطيت خزائن مفاتيح الارض و اني والله ما اخاف بعدي ان تشركوا ولكن اخاف ان تنافسوا فيها ‏ (صحيح البخاري، كتاب المناقب)
ترجمہ: عقبہ بن عامر ؓسے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک دن مدینہ سے باہر نکلے اور شہداء احد پر نماز پڑھی جیسے میت پر پڑھتے ہیں اس کے بعد آپ ﷺ منبر پر تشریف لائے اور آپ ﷺ نے فرمایا ’’میں ( حوض کوثر پر ) تم سے پہلے پہنچوں گا اور قیامت کے دن تمہارے لیے میر سامان بنوں گا ۔ میں تم پر گواہی دوں گا اور اللہ کی قسم میں اپنے حوض کوثر کو اس وقت بھی دیکھ رہا ہوں مجھے روئے زمین کے خزانوں کی کنجیاں دی گئی ہیں اور قسم اللہ کی مجھے تمہارے بارے میں یہ خوف نہیں کہ تم شرک کرنے لگو گے ۔ میں تو اس سے ڈرتا ہوں کہ کہیں دنیا داری میں پڑ کر ایک دوسرے سے رشک و حسد نہ کرنے لگو ۔
اس حدیث شریف کی شرح میں چار باتیں کہی گئی ہیں۔
1) پہلی بات یہ کہی گئی کہ حدیث شریف کے الفاظ واني والله ما اخاف بعدي ان تشركوا (اور قسم اللہ کی مجھے تمہارے بارے میں یہ خوف نہیں کہ تم شرک کرنے لگو گے) خاص صحابہ کرامؓ کے متعلق ہیں نہ کہ پوری امت کے متعلق۔)
2) دوسری بات یہ کہی گئی کہ ان الفاظ سے مراد یہ ہے کہ امت پوری کی پوری شرک میں ملوث نہیں ہو گی البتہ بعض کا ملوث ہونے کا امکان ہے جیسا کہ دیگر احادیث سے پتہ چلتا ہے۔
3) تیسری بات یہ کہی گئی کہ اس طرح کی احادیث میں نفی (یعنی نہیں ہو سکتا) مراد نہیں بلکہ نہی (یعنی نہیں ہونا چاہیے) مراد ہے (حاشیہ: ) ۔ مثلا رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے:
لا يجتمع دينان في جزيرة العرب (مؤطا امام مالک، كتاب الجامع، باب فضائل المدينة)
ترجمہ: دو دین جزیرۃ العرب میں جمع نہیں ہوسکتے
اب سنیے جزیرۃ العرب میں یمن، عراق، شام، مصر، حجاز، مدینہ کے علاقے شامل ہیں اور کسے نہیں معلو م کہ مصر، شام اور عراق میں عیسائی آج بھی آباد ہیں جہاں وہ اپنے مذہبی مراسم پوری آزادی کے ساتھ سرانجام دیتے ہیں۔ اگر رسول اللہ ﷺ کے فرمان لا يجتمع دينان في جزيرة العرب کا مفہوم یہ لیا جائے کہ دو دین جزیرۃ العرب میں جمع نہیں ہوسکتے تو پھر ہم حقیقت کے انکار کے سوا اور کیا کریں گے۔ اسی لیے علمائے کرام نے واضح فرمایا ہے کہ یہاں نفی(یعنینہیںہوسکتا) مراد نہیں بلکہ نہی (یعنی نہیں ہوناچاہیے)مرادہے ۔ اسی لیے سیدنا عمرؓ نے اپنی خلافت کے دور میں اس حدیث شریف پر عمل کرتے ہوئے کہ ’’جزیرۃ العرب میں دو دین نہیں ہونے چاہییں‘‘ یہود کو مدینہ شریف کے اطراف اور یمن کے علاقے نجران سے بیدخل کردیا تھا۔
4) امام نووی نے اس حدیث کی شرح میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ حدیث رسول اللہ ﷺ کے معجزات میں سے ہے ان معنوں میں کہ آپ ﷺنے اس امت کے آنےوالے حالات کی پیشن گوئی فرما دی جو یقینا حرف بہ حرف پوری ہوئی۔ حدیث شریف کے الفاظ :
ان تنافسوا فيها
ترجمہ: کہ تم لوگ اس (دنیا) کے سلسلے میں ریس نہ کرنے لگو
کے بارے میں امام نووی کہتے ہیں کہ یہ امت مال کی دوڑ میں لوگ گئی۔ یہ بات یقینا رسول اللہ ﷺ کے تربیت یافتہ افراد یعنی صحابہ کرامؓ کے متعلق ممکن نہیں جن کے متعلق قرآن پاک نے شہادت دی:
رضی اللہ عنہم و رضوا عنہ()
ترجمہ: اللہ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے
آگے بڑھنے سے پہلے ان احادیث کو غور سے پڑھیے ۔
عن ابي سعيد الخدري عن النبي صلى الله عليه وسلم قال لتتبعن سنن من كان قبلكم شبرا شبرا ذراعا ذراعا حتى لو دخلوا جحر ضب لدخلتموه (صحیح البخاری کتاب الاعتصام بالکتاب و السنۃ)
ترجمہ: ابو سعید خدری ؓنے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تم اپنے سے پہلی امتوں کی ایک ایک بالشت اور ایک ایک گز میں اتباع کرو گے ۔ یہاں تک کہ اگر وہ کسی گوہ کے سوراخ میں داخل ہوئے ہوں گے تو تم اس میں بھی ان کی اتباع کرو گے ۔ ہم نے پوچھا یا رسول اللہ ﷺ ! کیا یہود و نصاریٰ مراد ہیں؟ فرمایا پھر اور کون ۔
رسول اللہ ﷺ کے اس ارشاد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ امت پچھلی امتوں کے لوگوں کی ہوبہو پیروی کرے گی اور اُن امتوں جیسے اعمال میں ملوث ہوگی۔ اورقرآن پاک نے بتایاکہ پچھلی امتوں نے مختلف قسم کے شرک اورکفرکاارتکاب کیا۔ عیسائیوں کے شرک کے متعلق فرمایا:
لقد كفر الذين قالوا ان الله هو المسيح ابن مريم (المائدة: 17)
ترجمہ: جو لوگ اس بات کے قائل ہیں کہ عیسیٰ بن مریم اللہ ہیں وہ بےشک کافر ہیں
سورۃ توبہ میں یہود و نصاری کے شرک کے متعلق آتا ہے:
وقالت اليهود عزير ابن الله وقالت النصارى المسيح ابن اللہ (التوبة: 30)
ترجمہ: اور یہود کہتے ہیں کہ عزیر خدا کے بیٹے ہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ مسیح خدا کے بیٹے ہیں۔
اس امت کا پچھلی امتوں کی پیروی کرنے کی ایک مثال ملاحظہ فرمائیے:
عن جابر بن عبد الله قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ان اخوف ما اخاف على امتي عمل قوم لوط
(سنن الترمذی ، كتاب الحدود عن رسول الله صلى الله عليه وسلم)
ترجمہ: حضرت جابر روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس چیز کا میں اپنی امت کے بارے میں سب سے زیادہ خوف کرتا ہوں وہ قوم لوط کا عمل ہے۔‘‘
اب صحیح مسلم میں سیدہ عائشہؓ کی روایت ملاحظہ ہو:
عن عائشة قالت سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول ‏ ‏ لا يذهب الليل والنهار حتى تعبد اللات والعزى ‏ ‏ ‏ فقلت يارسول الله ان كنت لاظن حين انزل الله ‏ هو الذي ارسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله ولو كره المشركون‏ ان ذلك تاما قال ‏ انه سيكون من ذلك ما شاء الله (صحیح مسلم کتاب الفتن و اشراط الساعۃ)
ترجمہ: حضرت عائشہؓ خبر دیتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ’’(یہ) رات دن کا آنا چلتا رہے گا (یعنی قیامت نہیں آئے گی) جب تک لوگ لات و عزی (بتوں) کی پوجا (دوبارہ) نہیں کرنے لگیں گے۔ میں (عائشہؓ) نے کہا ’’اے اللہ کے رسول ﷺ میں تو سمجھتی تھی کہ جب اللہ تعالی نے یہ آیت نازل کر دی
وہی تو ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اس (دین) کو (دنیا کے) تمام دینوں پر غالب کرے۔ اگرچہ کافر ناخوش ہی ہوں (التوبہ :33)
تو یہ وعدہ پورا ہو کر رہے گا۔ (اس پر رسول اللہ ﷺ نے) فرمایا ’’ایسا عنقریب ( یعنی بت پرستی کا ظہور) ہو گا جیسا اللہ چاہے گا۔‘‘
صحیح بخاری کی یہ روایت بھی پڑھیے:
عن ابو هريرة رضى الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ‏ ‏ لا تقوم الساعة حتى تضطرب اليات نساء دوس على ذي الخلصة۔ (صحیح البخاری، کتاب الفتن)
ترجمہ: ابوہریرہ ؓ نے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قیامت قائم نہیں ہو گی یہاں تک کہ قبیلہ دوس (عرب کا ایک قبیلہ) کی عورتیں ذوالخلصہ کا (طواف کرتے ہوئے ) سرین ہلاتی ہوئی نہ پھر لیں ۔
ذوالخلصہ قبیلہ دوس کا بت تھا جس کی وہ زمانہ جاہلیت میں پوجا کرتے تھے۔
سنن ترمذی کی یہ روایت ملاحظہ ہو:
عن ثوبان قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏ ‏ لا تقوم الساعة حتى تلحق قبائل من امتي بالمشركين وحتى يعبدوا الاوثان (سنن الترمذی، باب ما جاء لا تقوم الساعة حتى يخرج كذابون)
ترجمہ: حضرت ثوبانؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک میری امت کے قبائل مشرکین کے ساتھ مل نہیں جاتے اور جب تک وہ بتوں کی پوجا نہیں کرلیتے۔‘‘
اوپر پیش کی گئی آیات و احادیث سے معلوم ہوتاہے کہ اس امت کا ایک طبقہ شرک میں ملوث ہوگا۔
[Only Registered Users Can See LinksClick Here To Register] : یہ مغالطہ دینے کا ایک طریقہ ہے کہ ادھوری بات کہہ کر اپنی مرضی کا مطلب پیش کردیا جاتا ہے۔

[Only Registered Users Can See LinksClick Here To Register] : علمائے حق تمام روایتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے کوئی بات فرماتے ہیں یہ نہیں کہ ایک حدیث شریف اور اس کے بھی ایک ٹکڑے کو بنیاد بنا کر شرک جیسے بنیادی مسئلے کو ہی ختم کر دیا جائے۔


Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to deewan For This Useful Post:
Maria J (02-16-2018), Moona (01-22-2018)
  #2  
Old 01-22-2018, 07:38 PM
Moona Moona is offline
VIP Member
Points: 31,701, Level: 100
Points: 31,701, Level: 100 Points: 31,701, Level: 100 Points: 31,701, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
Tang aamad Jang aamad
 
I am: Angelic
 
Join Date: Apr 2016
Posts: 13,345
Thanks: 6,144
Thanked 536 Times in 274 Posts
Mentioned: 2747 Post(s)
Tagged: 1976 Thread(s)
Rep Power: 285
Moona is on a distinguished roadMoona is on a distinguished roadMoona is on a distinguished roadMoona is on a distinguished roadMoona is on a distinguished road

Awards Showcase
Member of the Month Member of the Month Winner of Fashion Winner of Urdu Adab 
Total Awards: 4

Default

SUbhan Allah
jazak Allah
Reply With Quote
  #3  
Old 02-16-2018, 06:46 PM
Maria J Maria J is offline
Special Member
Points: 6,145, Level: 50
Points: 6,145, Level: 50 Points: 6,145, Level: 50 Points: 6,145, Level: 50
Level up: 98%, 5 Points needed
Level up: 98% Level up: 98% Level up: 98%
Activity: 99%
Activity: 99% Activity: 99% Activity: 99%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Apr 2016
Age: 27
Posts: 4,192
Thanks: 2,065
Thanked 0 Times in 0 Posts
Mentioned: 151 Post(s)
Tagged: 4030 Thread(s)
Rep Power: 101
Maria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished road
Default

Subhan Allah
Jazak Allah Khair
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
, نہیں, , کرسکتا, سمجھیے12,


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT. The time now is 07:09 PM.


Skin and Styling by [ Achi Dosti ] TheMask & Emaan
All Rights Reserved © www.achidosti.com
Aapka apna Urdu 

Forum

Disclaimer: All material on the forum (AchiDosti.Com) is provided for informative and/ or entertainment purposes only. None of the files shown here are actually hosted or transmitted by this server the links are provided solely by this site's users. All copyrighted material belongs to the copyright holders. If you find any of your copyrighted material on this site and you would like it to be removed, please Contact us and it will be removed promptly.