Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.comAap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
  Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
Register Achi Dosti VideosInvite Your Friends FAQ Calendar Search Today's Posts Mark Forums Read


Home Today's Posts
Go Back   Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com > Religion > The Great Muslim Heros عظیم مسلمان شخصیات


User Tag List
intelligent086, IQBAL HASSAN, Maria J, ROHAAN FAISAL, Sukhanwer

Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 11-19-2017, 07:32 PM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Co-Admin
Points: 671,627, Level: 100
Points: 671,627, Level: 100 Points: 671,627, Level: 100 Points: 671,627, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 55,379
Thanks: 4,104
Thanked 12,192 Times in 6,955 Posts
Mentioned: 3364 Post(s)
Tagged: 6345 Thread(s)
Rep Power: 1164
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں بریلوی

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں بریلوی


اعلی حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی علیہ الرحمہ مورخہ 10شوال المکرم 1272ھ مطابق 14جون 1856ء کو ہندستان کے مشہور ومعر وف شہر بریلی (اتر پردیش)میں پیدا ہوئے۔متفقہ رائے سے نومولود بچے کا نام محمد رکھا گیا اور تاریخی اسمِ گرامی المختار تجویز کیا گیا ۔مہرجان والا حضرت مولانا شاہ رضا علی خان علیہ الرحمہ نے احمد رضا نام تجویز فرمایا۔
حسب ونسب:ان کے آباء واجداد قندھار کے قبیلہ بڑیچ کے معزز پٹھان تھے اور وہ شاہانِ مغلیہ کے دور میں لا ہور آئے اور باعزت عہدوں پر فائز رہے ۔ لاہور کا شیش محل انہیں لوگوں کی جاگیر تھی۔ چنددنوں کے بعد وہاں سے منتقل ہو کر ہندستان آگئے۔
عہدِ طفولیت: ان کی پیشانی سے نورِ سعادت کی کرنیں پچپن ہی سے روشن تھیں جسے اہل نظر نے دیکھا بھی اور اس کی نشان دہی بھی کی کہ یہ بچہ مستقبل قریب میں علم فو فضل کا آفتاب بن کر چمکے گا۔ وہ ایامِ طفولیت سے ہی حق پسندی و حق شناسی کا مجسمہ تھے۔ ایک مرتبہ اپنے استادِ گرامی کے پاس جلوہ افروز تھے کہ اسی اثنا میں ایک بچے نے استاذِ محترم کو سلام کیا تو جواباً استاذ نے کہا: جیتے رہو ۔ فوراً انہوں نے لقمہ دیا کہ استاذِ محترم! یہتو جواب نہ ہوا۔ جواب تو وعلیکم السلام ہے۔ اس طرح کا اعتراض اور جواب سن کر استاذِ گرامی ششدررہ گئے اور اس حق گوئی پر بے حد خوش ہوئے۔
تعلیم و تربیت : انہوں نے علوم و فنون معقول ومنقول کی بیشتر تحصیل اپنے والد گرامی حضرت مولانا شاہ نقی علی خان علیہ الرحمہ کی خدمت میں رہ کر فرمائی، اس کے علاوہ مولانا سید شاہ آلِ رسول مارہروی، علامہ عبدالعلی رامپوری، مولانا شاہ ابوالحسین نوری اور علامہ غلام عبدالقادر بیگ بریلوی علیہم الرحمہ سے بھی استفادہ فرمایا اور ان حضرات کی صحبت میں رہ کر علم و فضل، زہد و تقویٰ، حلم و بردباری، دین و کمال و فقاہت، عشقِ رسالت، توقیر سیادت اور دیگر علوم و فنون کی بھٹی میں تپ کر جب تیار ہوئے تو دنیا نے دیکھا کہ چودہویں صدی ہجری میں ان کا کوئی ثانی نہ تھا اور صرف 13سال کی عمر شریف میں ہی یعنی 14شعبان المعظم 1286ھ کو فارغ التحصیل ہوگئے۔ نیز اسی روز سے رضاعت کے بارے میں فتویٰ لکھ کر فتویٰ نویسی کا آغاز فرمادیا، پھر جو والد گرامی نے اس قدر ذوق و شوق اور طبیعت کے میلان کا رجحان دیکھا تو افتاء سے متعلق تمام ذمہ داریاں آپ کے سپرد کردیں۔
بیعت و خلافت: 1924ھ مطابق 1877ء کو مارہرہ تشریف لے گئے اور مسند نشیں آستانہ پیر طریقت شاہ آلِ رسول مرہروی علیہ الرحمہ کے دست حق پرست پر سلسلۂ قادریہ میں بیعت ہوئے اور تمام تر سلاسل میں اجازت و خلافت سے سرفراز کیے گئے۔ غالباً اسی موقع پر شاہ آلِ رسول علیہ الرحمہ نے فرمایا تھا۔ ”ابھی تک(فقیر آلِ رسول) اپنے بارے میں متفکر تھا کہ اگر روزِ محشر رب العزت کے حضور یہ سوال کیا گیا کہ آلِ رسول تو میرے لئے دنیا سے کیا لایا ہے؟ تو آخر میں کیا عرض کرسکوں گا، مگر آج بحمدہ تعالیٰ احمد رضا کے آجانے سے یہ فکر جاتی رہی اور اگر روزِ محشر مجھ سے یہ سوال کیا گیا تو میں پیش خدا یہ عرض کردوں گا: ”خدایا! تیرا عاجز بندہ تیرے حجور دنیا سے احمد رضا کو لایا ہے۔
علمی مہارت: متعدد کتابوں میں اس بات کا ذکر ہے کہ انہیں پچاس سے زیادہ علوم و فنون پر کامل دسترس حاصل تھی، چنانچہ وہ خود اپنے رسالہ ”الافادة الرضویہ” میں 54علوم و فنون کا ذکر فرماتے ہیں اور بعض محققین نے ان کا شمار ستر تک بتایا ہے۔
زیارت حرمین شریفین: 1296ھ مطابق 1878ء کو والد ماجد کے ہمراہ زیارت حرمین شریفین اور حج بیت اﷲ شریف کو تشریف لے گئے۔ اس موقع پر حرمین طیبین کے جلیل القدر علمائے کرام مثلاً مفتی حنفیہ حضرت عبدالرحمن سراج اور مفتی شافعیہ حضرت سید احمد دھلان وغیرہ سے فقہ و تفسیر اور اصولِ فقہ پر اسناد حاصل کیں اور خود بیش تر علماء کو اسناد سے سرفراز فرمایا۔
دوسری بار حج بیت اﷲ: 1323ھ میں ایک بار پھر وہ حج بیت اﷲ شریف کے لئے تشریف لے گئے۔ اس موقع پر علماء حرمین نے ان کی بے حد قدر و منزلت فرمائی جس پر علمائے حجاز کی تقاریظ شاہد عدل ہیں جو حسام الحرمین میں جود ہیں۔ علمائے حرمین طیبین نے بے شمار القابات سے ان کو نوازا۔ حضرت علامہ سید اسماعیل المکی فرماتے ہیں: ”اگر ان کے (یعنی امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے) بارے میں یہ کہا جائے کہ وہ چودہویں صدی کے مجدد اعظم ہیں تو یہ بلاشبہ صحیح ہے۔
بحیثیت نعت گو شاعر: وہ ایک بلند پایہ فقیہ مشہور مبتحر عالم ہونے کے ساتھ ساتھ سخن فہمی اور سخن سنجی میں اپنی مثال آپ تھے ۔ ان کی نعتیں جذباتِ قلبیہ کا بے سروپا اظہار نہیں بلکہ آیاتِ قرآن کی تفسیر ہیں۔ انہوں نے نعت گوئی بھی قرآن سے سیکھی جیسا کہ وہ خود فرماتے ہیں ”قرآن سے میں نے نعت گوئی سیکھی”۔ معلوم ہوتا ہے کہ روزِ اول سے ہی مدحت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کے لئے مقدر کردی گئی تھی۔ انہوں نے نعت گوئی کو مسلکِ شعری کی حیثیت سے اپنایا اور اس کو کمال بخشا کہ اردو شاعری میں جس کا جواب نہیں ملتا۔ عالم وجد میں خود کہتے ہیں:
یہی کہتی ہے بلبل باغِ جناں کہ رضا کی طرح کوئی سحر بیاں
نہیں ہند میں واصف شاہِ ہدیٰ مجھے شوخیٔ طبعِ رضا کی قسم
نعت رسول کے علاوہ انہوں نے اولیائے کاملین، بزرگانِ دین کی شان میں منقبتیں اور قصیدے لکھے، مگر اہل ثروت و حکام امراء کی مدح میں کچھ نہ لکھا بلکہ فرماتے ہیں کہ:
کروں مدحِ اہل دول رضا پڑے اس بلا میں میری بلا
میں گدا ہوں اپنے کریم کا میرا دین پارۂ ناں نہیں
بحیثیت کثیر التصانیف عالم:وہ ایک کثیر التصانیف عالم بھی تھے۔ایک لحاظ سے دنیائے اسلام میں انہیں تصنیف و تالیف کے اعتبار سے ایک امتیازی مقام حاصل ہے، کیونکہ ایک اندازے کے مطابق ان کی تصانیف 50علوم و فنون میں ایک ہزار سے زائد ہیں۔ اس قدر تصانیف کے علاوہ آپ نے مختلف علوم و فنون کی تقریباً80کتابوں پر تعلیقات و حاشیے بھی تحریر کئے ہیں۔ ان سارے علمی سرمایہ کے علاوہ دو علمی و فقہی شاہکار خاص طور پر قابل ذکر اور لائق ستائش ہیں۔ ایک فتاویٰ رضویہ جس کا پورا نام ”العطایا النبویہ فی الفتاویٰ الرضویہ” ہے جو بارہ مجلدات پر مشتمل ہے، جس کی صرف پہلی جلد جہازی سائز کے ایک ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔ ان کے اکثر فتاویٰ بجائے خود تحقیقی مقالات و رسائل کا حکم رکھتے ہیں۔ دوسرا علمی شاہکار قرآن مقدس کا ترجمہ ہے جس کا نام ”کنزالایمان فی ترجمة القرآن” ہے۔ نگاہِ عشق و محبت سے بہت کم لوگوں نے قرآن کا ترجمہ کیا ہے۔کیونکہ یہ ایک تحقیقی امر ہے کہ قرآن کے ترجمے میں جہاں علمی صلاحیتوں اور لیاقتوں کی ضرورت ہوتی ہے وہاں نگاہِ پاک میں اور جہانِ بے تاب کا بھی دخل ضروری ہے، اس خصوصیت کا صرف آپ کا ہی ترجمہ قرآن ”کنزالایمان فی ترجمة القرآن” ہے۔
آپ کی سیاسی بصیرت:۔ہندوستان کی سرزمین پر انیسویں صدی عیسوی میں جب اکبری ذہنیت رکھنے والوں نے ایک قومی نظریے کی اشاعت کی تو انہوں نے ”براہین قاطعہ حج ساطعہ” سے مجدانہ شان کے ساتھ اس نظریہ کا رد فرمایا۔ اس مرحلے میں ان کے خلفاء و تلامذہ نے بھی ایک اہم کردار ادا کیا۔ آپ کی ذاتِ پاک سیاسی بصیرت اور مومنانہ فراست کا بہترین نمونہ تھی۔ 1919میں کلافت تحریک، ترک موالاتکے وقت جب بڑے بڑے علمائے کرام وقت کے دھارے پر بہہ رہے تھے،شعائر اسلام و مسلمین کو زبردست خطرات کا سامنا تھا تو اس وقت بھی آپ نے اعتدال اور سنجیدگی اور شریعت مطہرہ کا دامن مضبوطی سے تھامے رکھا۔ نتیجتاً مولانا عبدالباری فرنگی محلی علیہ الرحمہ کو رجوع کرناپڑا۔
مشاہیر خلفاء و تلامذہ: جیسا کہ ابتدا میں ذکر کیا گیا ہے کہ ان کو مختلف سلاسل میں اجازت و خلافت حاصل تھی ، مثلاً سلسلۂ عالیہ قادریہ، سہروردیہ، نقشبندیہ اور چشتیہ وغیرہ بایں ہمہ کافی تعداد میں ان کے خلفاء و مریدین تھے۔ مریدین کا شمار تو بہت مشکل کام ہے علاوہ ازیں خلفاء کی تعداد بھی کم نہیں۔ حرمین شریفین کے علاوہ ہندوپاک کے وہ علامئے کرام جنہیں آپ نے خلافت سے بہرہ ور کیا ان کے اسمائے گرامی حضرت مولانا شاہ بدرالدین صاحب علیہ الرحمہ الاجازت المتینہ وغیرہ کے حوالے سے ذکر فرماتے ہیں، جن کی تعداد50کے قریب ہے جو اپنے وقت کے علامہ اور مرجع خلائق رہے، نیز ان کے تلامذہ کی بھی ایک بڑی تعداد ہے۔
سفر آخرت: عالم سنت کا یہ آفتاب اپنی تمام تر تابانیوں کے ساتھ مورخہ25صفر المظفر 1340ھ مطابق1921ء کو نمازِ جمعہ کے وقت بریلی شریف کاشانۂ اقدس میں ہمیشہ کے لئے غروب ہوگیا۔ مزارِ پاک محلہ سودا گران بریلی شریف میں ہے۔ ہرسال 25صفر کو عرسِ مبارک منایا جاتا ہے۔
تحریر : ساجد علی ساجد رضوی صاحب
__________________
Reply With Quote
The Following 3 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:
Abubaker304 (01-09-2018), Maria J (03-02-2018), Moona (01-09-2018)
  #2  
Old 01-09-2018, 10:49 AM
Abubaker304's Avatar
Abubaker304 Abubaker304 is offline
Member
Points: 291, Level: 5
Points: 291, Level: 5 Points: 291, Level: 5 Points: 291, Level: 5
Level up: 82%, 9 Points needed
Level up: 82% Level up: 82% Level up: 82%
Activity: 50%
Activity: 50% Activity: 50% Activity: 50%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Jan 2018
Age: 25
Posts: 100
Thanks: 47
Thanked 2 Times in 1 Post
Mentioned: 4 Post(s)
Tagged: 9 Thread(s)
Rep Power: 6
Abubaker304 is on a distinguished roadAbubaker304 is on a distinguished roadAbubaker304 is on a distinguished roadAbubaker304 is on a distinguished roadAbubaker304 is on a distinguished road
Default

وعلیکم السلام
جزاک اللہ بہت عمدہ شئیرنگ ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا شکریہ
Reply With Quote
  #3  
Old 01-09-2018, 06:12 PM
Moona's Avatar
Moona Moona is offline
VIP Member
Points: 31,701, Level: 100
Points: 31,701, Level: 100 Points: 31,701, Level: 100 Points: 31,701, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
Tang aamad Jang aamad
 
I am: Angelic
 
Join Date: Apr 2016
Posts: 13,345
Thanks: 6,144
Thanked 536 Times in 274 Posts
Mentioned: 2745 Post(s)
Tagged: 1975 Thread(s)
Rep Power: 283
Moona is on a distinguished roadMoona is on a distinguished roadMoona is on a distinguished roadMoona is on a distinguished roadMoona is on a distinguished road

Awards Showcase
Member of the Month Member of the Month Winner of Fashion Winner of Urdu Adab 
Total Awards: 4

Default

سبحان اللہ
جزاک اللہ
Reply With Quote
  #4  
Old 01-10-2018, 12:00 AM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Co-Admin
Points: 671,627, Level: 100
Points: 671,627, Level: 100 Points: 671,627, Level: 100 Points: 671,627, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 55,379
Thanks: 4,104
Thanked 12,192 Times in 6,955 Posts
Mentioned: 3364 Post(s)
Tagged: 6345 Thread(s)
Rep Power: 1164
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default

Quote:
Originally Posted by abubaker304 [Only Registered Users Can See LinksClick Here To Register]
وعلیکم السلام
جزاک اللہ بہت عمدہ شئیرنگ ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا شکریہ
پسند اور رائے کا شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا
__________________
Reply With Quote
  #5  
Old 01-10-2018, 12:00 AM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Co-Admin
Points: 671,627, Level: 100
Points: 671,627, Level: 100 Points: 671,627, Level: 100 Points: 671,627, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 55,379
Thanks: 4,104
Thanked 12,192 Times in 6,955 Posts
Mentioned: 3364 Post(s)
Tagged: 6345 Thread(s)
Rep Power: 1164
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default

Quote:
Originally Posted by moona [Only Registered Users Can See LinksClick Here To Register]
سبحان اللہ
جزاک اللہ
پسند اور رائے کا شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا
__________________
Reply With Quote
  #6  
Old 03-02-2018, 06:48 PM
Maria J's Avatar
Maria J Maria J is offline
Special Member
Points: 5,199, Level: 46
Points: 5,199, Level: 46 Points: 5,199, Level: 46 Points: 5,199, Level: 46
Level up: 25%, 151 Points needed
Level up: 25% Level up: 25% Level up: 25%
Activity: 99%
Activity: 99% Activity: 99% Activity: 99%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Apr 2016
Age: 27
Posts: 3,520
Thanks: 1,732
Thanked 0 Times in 0 Posts
Mentioned: 145 Post(s)
Tagged: 4030 Thread(s)
Rep Power: 86
Maria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished road
Default

Subhan Allah
Nice Information
Jazak Allah
Reply With Quote
  #7  
Old 03-02-2018, 11:44 PM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Co-Admin
Points: 671,627, Level: 100
Points: 671,627, Level: 100 Points: 671,627, Level: 100 Points: 671,627, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 55,379
Thanks: 4,104
Thanked 12,192 Times in 6,955 Posts
Mentioned: 3364 Post(s)
Tagged: 6345 Thread(s)
Rep Power: 1164
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default

Quote:
Originally Posted by maria j [Only Registered Users Can See LinksClick Here To Register]
subhan allah
nice information
jazak allah
رائے کا شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا
__________________
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
hadees, intelligent086, islam, islami waqiat, quran, , , اعلیٰ, بریلوی, , خاں,


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT. The time now is 01:24 PM.


Skin and Styling by [ Achi Dosti ] TheMask & Emaan
All Rights Reserved © www.achidosti.com
Aapka apna Urdu 

Forum

Disclaimer: All material on the forum (AchiDosti.Com) is provided for informative and/ or entertainment purposes only. None of the files shown here are actually hosted or transmitted by this server the links are provided solely by this site's users. All copyrighted material belongs to the copyright holders. If you find any of your copyrighted material on this site and you would like it to be removed, please Contact us and it will be removed promptly.