Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.comAap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
  Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
Register Achi Dosti VideosInvite Your Friends FAQ Calendar Search Today's Posts Mark Forums Read


Home Today's Posts
Go Back   Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com > A.D Library > Urdu Adab

Whats New on Achi Dosti

Urdu Adab The largest selection of Urdu literature online, Urdu afsaney, short stories, novels, free books, introduction of new books, mazamin of new writers and much more...


User Tag List
Mindful, Moona, Sukhanwer

Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 12-05-2017, 08:29 PM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Super Moderator
Points: 654,833, Level: 100
Points: 654,833, Level: 100 Points: 654,833, Level: 100 Points: 654,833, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 53,318
Thanks: 3,609
Thanked 11,554 Times in 6,741 Posts
Mentioned: 3350 Post(s)
Tagged: 5870 Thread(s)
Rep Power: 1119
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default جوش ملیح آبادی : قادرالکلام اور عہد آفریں شاعر

جوش ملیح آبادی : قادرالکلام اور عہد آفریں شاعر


رضوان عطا
جوش ملیح آبادی کا اصل نام شبیر حسن خان اور تخلص جوش تھا۔وہ بااصول اور بے باک تھے۔ غزل، نظم اور مرثیہ نگاری میں انہیں کمال حاصل تھا۔ عموماًاقبالؒ کے بعد جوش نظم کے سب سے بڑے شاعر مانے جاتے ہیں۔وہ ایک قادر الکلام اور عہد آفریں شاعر تھے۔ آپ 5دسمبر 1898ء کو ضلع ملیح آباد(یوپی) میں پیدا ہوئے۔ آپ نے شعری فضا میں آنکھ کھولی۔ جوش کی شاعری تیرہ سال سے شروع ہوگئی تھی۔ بعض روایات کے مطابق انہوں نے اس سے بھی کم عمر میں شاعری شروع کی۔ ابتدا میں عزیز لکھنوی سے اصلاح لی، مگر بعد میں اپنے وجدان و ذوق کو رہبر بنایا۔ آپ کا تعلق ملیح آبادی کے آفریدی پشتون خاندان سے تھا۔ آپ نے عربی، فارسی، اردو اور انگریزی کی ابتدائی تعلیم گھر ہی میں حاصل کی۔ 1914ء میں سینٹ پیٹرز کالج آگرہ سے سینئر کیمبرج کا امتحان پاس کیا۔ بعدازاں عربی اور فارسی سے رشتہ نہ توڑا اور اس کی وسعت سے فیضیاب ہونے کی کوشش جاری رکھی، نیز 1918ء میں ٹیگور یونیورسٹی میں چھ ماہ بھی گزارے۔ تاہم والد کے انتقال کے بعد سینئر کیمبرج سے آگے رسمی تعلیم حاصل نہ کرسکے۔ آپ کے والد بشیر احمد خان کا 1916ء میں انتقال ہوا۔ ادبی میدان میں جوش کے خاندان کی بیش بہا خدمات تھیںجو مغل دور میں یوپی جا کر آباد ہوا تھا۔ ان کے پردادا نواب فقیر محمد خان، دادا نواب محمد احمد خان، چچا امیر احمد خان اور والد بشیر احمد خان سب شاعر تھے اور شاعری کے علاوہ تراجم اور مضامین کی شکل میں ان کا کام شائع ہو چکا تھا۔ ان کے ایک قریبی رشتہ دار عبدالرزاق ملیح آبادی صحافی اور سکالر تھے اور عبدالکلام آزاد کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔ آپ خود بھی مولانا عبدالکلام آزاد کے قریب تھے۔ جوش جامعہ عثمانیہ حیدرآباد دکن کے دار الترجمہ میں کافی عرصہ ملازم رہے۔ لیکن یہاں ان کا قیام ایک نظم لکھنے کی وجہ سے دیرپا نہ ہو سکا جو نظام حیدرآباد یعنی والی ریاست کے خلاف تھی۔ اس کے بعد دہلی سے اپنا رسالہ’’کلیم‘‘ جاری کیا۔ اس رسالے میں انہوں نے برطانوی راج سے آزادی کے حق میں مضامین بھی لکھے۔ ان کی نظم حسینؓ اور انقلاب کے سبب انہیں شاعر انقلاب کہا جانے لگا۔ بعد ازاں وہ انگریزوں سے آزادی کے لیے مزید سرگرم ہو گئے جس کے سبب اس دورمیں اس مقصد کے لیے متحرک بعض سیاسی رہنماؤں سے ان کا قریبی تعلق پیدا ہو گیا۔ ان میںجواہر لال نہرو بھی شامل تھے جو بعدازاں انڈیا کے پہلے وزیر اعظم بنے۔ 1947ء میں انگریزوں کے رخصت ہونے کے بعد حکومت ہند کے رسالہ ’’آج کل‘‘ کے مدیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ آزادی کے بعد جوش کچھ عرصہ انڈیامیں رہے لیکن پھر انہوں نے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔جواہر لال نہرو نے اصرار کیا کہ وہ پاکستان نہ جائیں لیکن جوش نہ مانے۔ ان کو انڈیا میں اردو کے مستقبل اور اکثریتی ہندوؤں کے رویوںبارے خدشات تھے۔ پاکستان سکونت اختیارکرنے کے اعلان پر انڈیا میں خاصا شور و غوغا ہوا۔ انہیں کچھ ہی عرصہ قبل ملک کا سب سے بڑا خطاب پدما بھوشن ملا تھا ۔ جوش 1958ء میں پاکستان آئے، کراچی میں سکونت اختیار کی اور اردو ترقیاتی بورڈ، کراچی کے مشیر خاص مقرر ہوئے۔ کچھ عرصے بعد ملازمت کا یہ سلسلہ منقطع ہوگیا۔ جوش بعض اوقات وہ باتیں بھی آسانی سے کر جایا کرتے تھے جنہیں بیان کرنے میں لوگ عموماً دقت محسوس کرتے ہیں۔ ’’یادوں کی بارات‘‘ کی صورت میں ان کی داستان حیات اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کا شمار اردو کی بہترین سوانح عمریوں میں ہوتا ہے۔ اس میں ان کے بچپن اور جوانی کے حالات کے ساتھ ساتھ اس دور کی معاشرتی اقدار ، رسوم، رہن سہن، محافل اور معاشقوںکی خبر ملتی ہے۔ ان میں حس ظرافت بھی کمال کی تھی ۔ ایک مرتبہ کسی مشاعرے میں ایک نو مشق شاعر اپنا غیر موزوں کلام پڑھ رہے تھے۔ اکثر شعرا آداب محفل کو ملحوظ رکھتے ہوئے خاموش تھے۔لیکن جوش ملیح آبادی پورے جوش و خروش سے ایک ایک مصرعہ پرداد تحسین کی بارش کئے جارہے تھے۔ گوپی ناتھ امن نے ٹوکتے ہوئے پوچھا: ’’قبلہ ! یہ آپ کیا کررہے ہیں ؟‘‘ ’’منافقت‘‘۔۔۔! جوش نے بہت سنجیدگی سے جواب دیا اور پھر داد دینے میں مصروف ہوگئے۔ ایک بارممبئی کے مشاعرے میں جوش ملیح آبادی اپنی تہلکہ مچادینے والی نظم ’’گل بدنی‘‘ سنارہے تھے ،بے پناہ داد مل رہی تھی۔ جب انہوں نے اس نظم کا ایک بہت ہی اچھا بند سنایا تو کنور مہند سنگھ بیدی سحرنے والہانہ داد دی اور کہا کہ حضرات ملاحظہ ہو ، ایک پٹھان اتنی اچھی نظم سنارہا ہے۔ اس پر جوش بولے کہ ’’حضرت یہ بھی ملاحظہ ہو کہ ایک سکھ اتنی اچھی داد دے رہا ہے۔‘‘ 22فروری 1982ء کو اسلام آباد میں ان کا انتقال ہوا۔ فیض احمد فیض کے قریبی دوست تھے۔ اگست 2012ء میں حکومت پاکستان نے جوش ملیح آبادی کو ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا۔ ان کے شعری مجموعوں کے نام یہ ہیں: ’روح ادب‘، ’نقش و نگار‘، ’شعلہ وشبنم‘، ’فکرونشاط‘، ’جنون وحکمت‘، ’فرش وعرش‘، ’سیف وسبو‘، ’الہام وافکار‘، ’رامش ورنگ‘، ’آیات ونغمات‘، ’سرود وخروش‘ ،’سموم وصبا‘۔ جدوجہد آزادی کے دوران اردو کی انقلابی شاعری کرنے والے بہت سے شعرا تھے لیکن ان میں شاعر انقلاب صرف جوش ہی کو کہا جاتا تھا۔ ان کے اشعار آزادی کے لیے تڑپ رکھنے والے دلوں کو گرماتے تھے اور ان میں انقلابی ولولہ پیدا کرتے تھے۔ ان کے ہاں بڑی تعداد میں ایسے اشعار اور قطعے ملتے ہیں جن کا مقصد مجاہدین آزادی کے دلوں کو گرمانا تھا۔ اس حوالے سے ’’ایسٹ انڈیا کے کمپنی کے فرزندوں سے خطاب، تلاشی، مرد انقلاب کی آواز‘‘ و دیگر کو مقبولیت حاصل ہے۔ ذیل میں ان کی شہرہ آفاق نظم ’’حسینؓ اور انقلاب‘‘ کے چند اشعار قارئین کی نذر ہیں۔ مجروح پھر ہے عدل و مساوات کا شعار اس بیسویں صدی میں ہے پھر طرفہ انتشار پھر نائب یزید ہیں دنیا کے شہر یار پھر کربلائے نو سے ہے نوع بشر دوچار اے زندگی جلال شہ مشرقین دے اس تازہ کربلا کو بھی عزم حسینؓ دے ٭…٭…٭


__________________
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:
Moona (12-06-2017)
  #2  
Old 12-06-2017, 06:49 PM
Moona's Avatar
Moona Moona is online now
VIP Member
Points: 15,710, Level: 80
Points: 15,710, Level: 80 Points: 15,710, Level: 80 Points: 15,710, Level: 80
Level up: 72%, 140 Points needed
Level up: 72% Level up: 72% Level up: 72%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
I am: Angelic
 
Join Date: Apr 2016
Posts: 11,931
Thanks: 5,776
Thanked 64 Times in 32 Posts
Mentioned: 2740 Post(s)
Tagged: 1852 Thread(s)
Rep Power: 251
Moona is on a distinguished roadMoona is on a distinguished roadMoona is on a distinguished roadMoona is on a distinguished roadMoona is on a distinguished road

Awards Showcase
Member of the Month Winner of Fashion Winner of Urdu Adab 
Total Awards: 3

Default

Bohat umdah
info...
t4s
Reply With Quote
  #3  
Old 12-06-2017, 11:38 PM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Super Moderator
Points: 654,833, Level: 100
Points: 654,833, Level: 100 Points: 654,833, Level: 100 Points: 654,833, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 53,318
Thanks: 3,609
Thanked 11,554 Times in 6,741 Posts
Mentioned: 3350 Post(s)
Tagged: 5870 Thread(s)
Rep Power: 1119
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default

Quote:
Originally Posted by moona [Only Registered Users Can See LinksClick Here To Register]
bohat umdah
info...
T4s
پسند ، رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
__________________
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
intelligent086, iqtabasaat, kahani, urdu adab, urdu quotes, قادرالکلام, ملیح, آفریں, آبادی, , , شاعر, عہد


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT. The time now is 10:28 PM.


Skin and Styling by [ Achi Dosti ] TheMask & Emaan
All Rights Reserved © www.achidosti.com
Aapka apna Urdu 

Forum

Disclaimer: All material on the forum (AchiDosti.Com) is provided for informative and/ or entertainment purposes only. None of the files shown here are actually hosted or transmitted by this server the links are provided solely by this site's users. All copyrighted material belongs to the copyright holders. If you find any of your copyrighted material on this site and you would like it to be removed, please Contact us and it will be removed promptly.