Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.comAap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
  Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
Register Achi Dosti VideosInvite Your Friends FAQ Calendar Search Today's Posts Mark Forums Read


Home Today's Posts
Go Back   Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com > Pakistan And Current Affairs > General Knowledge


User Tag List

Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 01-11-2018, 10:15 PM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is online now
Co-Admin
Points: 686,765, Level: 100
Points: 686,765, Level: 100 Points: 686,765, Level: 100 Points: 686,765, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 56,056
Thanks: 4,140
Thanked 12,512 Times in 7,078 Posts
Mentioned: 3367 Post(s)
Tagged: 6345 Thread(s)
Rep Power: 1180
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default جدید تحقیق کی روشنی میں , تخلیقی قوت کو بہتر بنانے کے طریقے

جدید تحقیق کی روشنی میں , تخلیقی قوت کو بہتر بنانے کے طریقے


تلخیص و ترجمہ: رضوان عطا
تقریباً ہرانسان میں خود کو بہتر بنانے کی خواہش پائی جاتی ہے اوربہتری کے لیے تخلیقی سوچ اہم ہے۔ لہٰذا یہ ایک مقبول موضوع ہے اور نئے سال کی آمد کے ساتھ اس میں دلچسپی مزید بڑھ جاتی ہے۔ سال نو پر فرد اپنی ذات سے نئے عہدوپیماں کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کی صلاحیتوں بشمول تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ تخلیقی صلاحیتیں پیدائشی ہوتی ہیں۔ یہ بات ایک حد تک درست ہے۔ فرد خود بھی ایسا بہت کچھ کر سکتا ہے جس سے اس کی تخلیقی قوت میں اضافہ ہو۔ یوں اس کی کارگزاری بڑھ جاتی ہے۔ اس بارے میں جدید تحقیق کی مدد سے انسانی نفسیات کے ماہرین بہت سے مفید طریقے یا ٹپس بتاتے ہیں۔ ڈاکٹر وینشنک ماہرنفسیات اور متعدد کتب کے مصنف ہیں۔ ان کے مطابق ایک ایسی جگہ جہاں آپ آرام اور سکون محسوس کریں، اہم ہے۔ یہ کوئی بھی جگہ ہو سکتی ہے، یہ کوئی کافی شاپ، کسی پارک کا بنچ یا سمندر کا ساحل ہو سکتا ہے۔ ایسی جگہ پر باقاعدگی سے جانا چاہیے۔ کسی خاموش مقام پر دماغ کا اگلا حصہ (prefrontal cortex) مختلف نیوران کے ساتھ بہتر ربط قائم کرنے کے قابل ہوتا ہے اور ذہن زیادہ مرکوز ہو جاتا ہے۔ نہانے سے Dopamine نامی کیمیائی مادے کا جسم میں اخراج ہوتاہے اور اس سے پورے جسمانی نظام میں ایک طرح کی گہماگہمی پیدا ہو جاتی ہے، اور نتیجتاً فرد بیرونی عوامل کی بجائے داخلی سوچ بچار کی جانب رجوع کرتا ہے۔ اس سلسلے میں پروفیسر جان کوونیوس کا کہنا ہے کہ وہ لمحہ جب کوئی حل ہمارے ذہن میں اچانک آتا ہے، کی آمد کاامکان اس وقت ہوتا ہے جب ذہن موزوں حالت میں ہو، اور اس حالت کا امکان فطرت کے درمیان یا جسم پر پانی ڈالنے سے زیادہ ہوتا ہے۔ اپنی آنکھیں بند کیجیے اور انہیں ایک سے دوسری طرف گھماتے جائیے۔ امریکا میں واقع سٹاکٹن کالج میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق 30 سیکنڈ تک آنکھوں کی ایسی حرکت دماغ کے دونوں حصوں کے مابین ربط میں اضافہ کرتی ہے۔ دماغ کے دائیں اور بائیں حصے کے درمیان رابطے کے بڑھنے سے تخلیقی سوچ کو تقویت ملتی ہے۔ 30 منٹ تک ورزش مسائل کے حل کی صلاحیت بڑھا دیتی ہے۔ اس سلسلے میں پروفیسرڈیوڈ بلینشیٹ کا کہنا ہے کہ تھوڑی سی جسمانی سرگرمی بھی دو گھنٹوں تک تخلیقی قوت کو بڑھا سکتی ہے۔ اس کا یہ بھی مطلب نکالا جا سکتا ہے کہ لنچ کے وقفے کے دوران چہل قدمی کرنے سے بھی آپ کے دماغ میں بہت سے نئے خیالات جنم لے سکتے ہیں۔ چہل قدمی کرتے ہوئے اور کام بھی کیجیے۔ نیلے آسمان اور سبزے کا نظارہ کیجیے۔ یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں فرحت پہنچانے والے رنگوں اور تخلیقی قوت کے درمیان تعلق کا پتا چلایا گیاہے۔ یہاں یہ بھی خوب رہے گا اگر آپ چلتے پھرتے پھولوں کی خوشبو سے لطف اندوز ہوں۔ تحقیق بتاتی ہے کہ یہ بھی مفید ہے۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ دفتر میں کسی سوال کا جواب پانے کی بہت کوشش کرتے ہیں لیکن وہ نہیں ملتا اور جب آپ دفتر چھوڑتے ہیں تو حل آپ کے دماغ میںکود کرآ جاتا ہے۔ لہٰذا بعض اوقات سوال کے مقام سے فاصلہ بھی ذہن کی فوری الجھن کو کم کرتے ہوئے تخلیقی قوت کو بڑھا دیتا ہے۔ انڈیانا یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہی معلوم ہوا ہے کہ جہاں کا مسئلہ ہو وہاں سے کچھ فاصلے پر جانے سے اس کے حل کی تجاویز ذہن میں آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ دوران کار ایک سے دوسرے کام کی جانب رخ کرتے ہوئے آپ کا دماغ اسی طرح سرگرم یا وارم اپ ہونا چاہیے جس طرح کوئی ایتھلیٹ میدان میں اترنے سے پہلے خود کو وارم اپ کرتا ہے۔ کسی کام کی جانب بڑھنے سے پہلے آپ کوشش کریں کہ آپ کا ذہن اس جانب توجہ مرکوز کرے۔ کسی ایسی شے کی جانب نظروں سے توجہ مرکوز کیجیے جس سے آپ کا ربط تخلیقی سوچ سے قائم ہو۔ ڈوک یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بزنس کے طلبہ نے جب اپنے پسندیدہ پرسنل کمپیوٹر کے ’’لوگو‘‘پر توجہ مرکوز کی تو ان کے ذہن میں مسائل کے حل جلد آئے۔ آئندہ جب کبھی آپ کا ذہن کسی مسئلے کا حل نہ پا رہا ہو تو فوراً نظریں کہیں مصروف اور مرکوز کر لیجیے۔ کسی ایسی ویب سائٹ کا وزٹ کریں جس کا مواد منفرد ہو۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سانٹا باربرا کے ایک پروفیسر کی تحقیق کے مطابق ایسا مواد جو ہٹ کر ہو، تخلیقی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ صبح اٹھنے کے بعد اپنا موبائل فون پکڑنے سے قبل قلم پکڑیں۔ کتاب ’’تخلیقی علاج‘‘ کے مصنف ڈاکٹر بیرن کے مطابق صرف قلم پکڑ کر نئے خیالات کو لکھنے سے بھی بہت بہتری آتی ہے۔ موسیقی کے کسی آلے سے چھیڑچھار کیجیے، مثلاً پیانو پر کوئی دھن بجائیے۔ وینڈربیلٹ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہو ا ہے کہ موسیقی کے آلات بجانے سے فرد دماغ کے دونوں حصوں سے ایک ہی وقت میں سوچنا شروع کر دیتا ہے۔ جب نئے خیالات کی آمد درکار ہو تو اس کے بارے میں مختلف پہلوؤں پر غور کیجیے۔ اس موضوع پر ایک کتاب کی مصنفہ تجویز کرتی ہیں کہ ایک سوال کے دس حل ذہن میں لانے کی کوشش کیجیے۔ یوں بہتر سے بہتر کی تلاش سے تخلیق کی جانب قدم بڑھیں گے۔ کسی جذباتی کیفیت میں بھی تخلیقی صلاحیت بڑھ سکتی ہے، مثلاً جب آپ بہت زیادہ یاسیت کا شکار ہوںیا برہم ہوں۔ ایک تحقیق کے مطابق شدید جذباتی کیفیات میں سوچنے کی صلاحیت بہتر ہو سکتی ہے۔ آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں ڈاکٹر لپناکی نے شرکا کی الفاظ کی پزل حل کرنے کی صلاحیت کا امتحان لیا اور یہ دیکھا کہ جب وہ لیٹے ہوتے ہیں تو ان کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ پس آرام دہ پوزیشن تخلیقی صلاحیت کو بڑھا سکتی ہے۔ اپنی ڈیڈ لائن خود بنائیں۔ میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ہونے والی ایک تحقیق کی روشنی میں اپنی ڈیڈ لائن اپنی مرضی سے بنانے سے تاخیر کا امکان کم ہوتا ہے اور کارکردگی بھی بہتر رہتی ہے۔ جنرل آف انوائرمنٹل سائیکالوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کم روشنی سے آزادی کا احساس ہوتا اور اس سے تخلیقی سوچ کو پروان چڑھنے میں مدد ملتی ہے۔ لہٰذا سوچنے کا عمل مدھم روشنی میں بہتر ہے۔ اس تحقیق سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ اردگرد کا ماحول ہماری کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کتنا اہم ہے۔ یونیورسٹی آف مینی سوٹا کے محققین کے مطابق اپنی میز کو زیادہ ترتیب کی بجائے تھوڑا بکھرا ہوا رکھیں۔ترتیب پر کم توجہ دینے سے آپ خود کو آزاد محسوس کریں گے اور مروجہ حل کی بجائے کسی نئے حل کی جانب بڑھیں گے۔نیزمصروف لمحوں کی بجائے اس وقت کا انتظار کیجیے جب آپ کا دماغ خاموش ہو۔


__________________
Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:
Abubaker304 (01-12-2018), Maria J (02-21-2018)
  #2  
Old 01-12-2018, 12:47 PM
Abubaker304's Avatar
Abubaker304 Abubaker304 is offline
Member
Points: 291, Level: 5
Points: 291, Level: 5 Points: 291, Level: 5 Points: 291, Level: 5
Level up: 82%, 9 Points needed
Level up: 82% Level up: 82% Level up: 82%
Activity: 50%
Activity: 50% Activity: 50% Activity: 50%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Jan 2018
Age: 26
Posts: 100
Thanks: 47
Thanked 2 Times in 1 Post
Mentioned: 4 Post(s)
Tagged: 9 Thread(s)
Rep Power: 8
Abubaker304 is on a distinguished roadAbubaker304 is on a distinguished roadAbubaker304 is on a distinguished roadAbubaker304 is on a distinguished roadAbubaker304 is on a distinguished road
Default

وعلیکم السلام
بہت عمدہ شئیرنگ ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا شکریہ
Reply With Quote
  #3  
Old 01-29-2018, 11:47 PM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is online now
Co-Admin
Points: 686,765, Level: 100
Points: 686,765, Level: 100 Points: 686,765, Level: 100 Points: 686,765, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 56,056
Thanks: 4,140
Thanked 12,512 Times in 7,078 Posts
Mentioned: 3367 Post(s)
Tagged: 6345 Thread(s)
Rep Power: 1180
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default

Quote:
Originally Posted by abubaker304 [Only Registered Users Can See LinksClick Here To Register]
وعلیکم السلام
بہت عمدہ شئیرنگ ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا شکریہ
رائے کا بہت شکریہ
__________________
Reply With Quote
  #4  
Old 02-21-2018, 07:00 PM
Maria J's Avatar
Maria J Maria J is offline
Special Member
Points: 6,172, Level: 51
Points: 6,172, Level: 51 Points: 6,172, Level: 51 Points: 6,172, Level: 51
Level up: 11%, 178 Points needed
Level up: 11% Level up: 11% Level up: 11%
Activity: 99%
Activity: 99% Activity: 99% Activity: 99%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Apr 2016
Age: 27
Posts: 4,214
Thanks: 2,076
Thanked 0 Times in 0 Posts
Mentioned: 151 Post(s)
Tagged: 4030 Thread(s)
Rep Power: 103
Maria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished road
Default

Thanks for lovely sharing
Reply With Quote
  #5  
Old 02-23-2018, 11:39 PM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is online now
Co-Admin
Points: 686,765, Level: 100
Points: 686,765, Level: 100 Points: 686,765, Level: 100 Points: 686,765, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 56,056
Thanks: 4,140
Thanked 12,512 Times in 7,078 Posts
Mentioned: 3367 Post(s)
Tagged: 6345 Thread(s)
Rep Power: 1180
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default

Quote:
Originally Posted by maria j [Only Registered Users Can See LinksClick Here To Register]
thanks for lovely sharing
ماشاءاللہ
پسند ، رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا
__________________
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
current affairs, general knowledge, intelligent086, news and views, , میں, , کی, , , , تحقیق, تخلیقی, جدید, روشنی, طریقے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT. The time now is 11:53 PM.


Skin and Styling by [ Achi Dosti ] TheMask & Emaan
All Rights Reserved © www.achidosti.com
Aapka apna Urdu 

Forum

Disclaimer: All material on the forum (AchiDosti.Com) is provided for informative and/ or entertainment purposes only. None of the files shown here are actually hosted or transmitted by this server the links are provided solely by this site's users. All copyrighted material belongs to the copyright holders. If you find any of your copyrighted material on this site and you would like it to be removed, please Contact us and it will be removed promptly.