Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.comAap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
  Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
Register Achi Dosti VideosInvite Your Friends FAQ Calendar Search Today's Posts Mark Forums Read


Home Today's Posts
Go Back   Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com > Religion > The Great Muslim Heros عظیم مسلمان شخصیات

Whats New on Achi Dosti


User Tag List

Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 07-25-2016, 08:03 PM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Super Moderator
Points: 650,655, Level: 100
Points: 650,655, Level: 100 Points: 650,655, Level: 100 Points: 650,655, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 52,837
Thanks: 3,590
Thanked 11,213 Times in 6,558 Posts
Mentioned: 3345 Post(s)
Tagged: 5865 Thread(s)
Rep Power: 1109
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default ایدھی :دِیا بُجھ نہ پائے گا

ایدھی :دِیا بُجھ نہ پائے گا

نعیم اقبال
عبدالستار ایدھی دکھی انسانیت کے لئے خصوصاً پاکستانی عوام کے لئے جو کچھ کر گئے،اس پر انہیں خراج ِ تحسین پیش کرنے کے لئے بہت کچھ لکھا جارہا ہے اور آئندہ بھی لکھا جاتا ر ہے گا،تاہم میں سمجھتا ہوں کہ لکھنے والے ایدھی صاحب کا حق ادا نہیںکر پارہے ۔ ہاں! ایک راستہ ہے، جس پر چل کر ہم شاید ان کا حق ادا کر سکیں۔ یہ وہی راستہ ہے، جس پر ایدھی صاحب عمر بھر چلتے رہے اور اپنی زندگی کی88بہاریں بھر پور طریقے سے گزاریں اور وہ راستہ، حق اور سچ کا راستہ ہے۔ انسانیت کی خدمت کا راستہ ہے۔بے کسوں او ر یتیم بچوں کا آسرا بننے کا راستہ ہے۔ بے گوروکفن لوگوں کو لحد میں اتارنے میں آسانیاں پیدا کرنے کا راستہ ہے۔ بچیوں کی نہ صرف کفالت کرنا بلکہ انہیں پیا گھر سدھارنے کا راستہ ہے۔ سیلاب زدگان کی بجھی ہوئی زندگیوں میں دوبارہ زندگی کی رمق پیدا کرنے کا راستہ ہے۔ شایدلکھتے لکھتے میرے قلم کی سیاہی ختم ہو جائے، لیکن ایدھی صاحب کے دکھلائے ہوئے راستوں کے بارے میں پوری طرح سے نہ لکھ پائوں گا۔غریبوں کا مسیحا،لاوارثوں کا وارث، یتیموں کا باپو،خدمت کا پیکراور فخر پاکستان یہ سب الفاظ ایدھی صاحب کے کارناموں کے سامنے چھوٹے پڑ جاتے ہیں۔ لفظ تو چھوٹے پڑ ہی جاتے ہیں ،لیکن ہمارے سیاست دان،تو ایدھی صاحب کے آگے بونے لگتے ہیں۔ ایدھی صاحب نے ساری زندگی ملیشیا کے دو کھدر کے جوڑوں اور ایک چپل کے ساتھ گزاردی ۔دوسری طرف ہمارے غریب ملک کے امیر حکمران ہیں، جو ہمارے ٹیکسوں سے قومی خزانے میں جمع کی ہوئی دولت پر ہاتھ صاف کرنا کارِ خیر سمجھتے ہیں۔میں ماضی بعید میں نہیں جائوں گا۔ابھی چند دنوں کی بات ہے، بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے کے ایک صوبائی سیکریٹری کے گھر سے اتنی دولت برآمد ہوئی کہ نوٹ گننا اہلکاروں کے بس کی بات نہ رہی، تو مشینیں منگوانا پڑیں۔ رقم بھی کوئی تھوڑی نہ تھی، نہ دس، نہ بیس، نہ چالیس پورے 65کروڑ ۔ موصوف نے65کروڑ پر ہی اکتفا نہ کیا بلکہ کراچی کے پوش ایریا کلفٹن اور ڈی ایچ اے میں گھروں کے مالک بن گئے۔اللہ کے گھر جانے والے حاجیوں کو جس دردی سے لوٹا گیا۔ اس پر قوم کے سر ندامت سے جھک گئے، لیکن حکمران ٹس سے مس نہ ہوئے بلکہ بے شرمی کے ساتھ اس کا دفاع کرتے رہے۔ ذرا ایدھی صاحب کے گردو نواح کے سیاست دانوں کا بھی تھوڑا سا تذکرہ کر لیتے ہیں تاکہ آپ اندازہ کر سکیں کہ ان جیسا درویش منش آدمی کس غلیظ اور تعفن زدہ ماحول میں رہ کر بھی انسانیت کی خدمت کر رہا تھا۔ ڈاکٹر عاصم، سابق صدر کے دست راست نے پچھلے دورِ حکومت میں جس طرح پاکستانی خزانے کو لوٹا، ایسا گمان ہوتا تھا کہ جیسے ان کے باپو کا مال ہو۔ سرکاری وسائل کا رخ اپنے ذاتی ہسپتالوں کی طرف موڑا گیا اور کرپشن کے نہ ٹوٹنے والے ریکارڈ قائم کئے گئے۔ اس کی شاید ہی تاریخ میں نظیر ملتی ہو۔ ڈاکٹر صاحب کا 462ارب روپے کی کرپشن کر نے کے بعد بھی پیٹ نہ بھرا، مزید کے متلاشی تھے۔ وہ تو اللہ بھلا کرے رینجرز کا،جنہوں نے ڈاکٹر صاحب کو دھر لیا ورنہ وہ تو کسی کو پکڑائی دینے والے نہ تھے۔ ایدھی صاحب کے دیس میں ایک اور صاحب ہیں، جو سندھ میں نشر و اشاعت کے وزیر تھے۔ انہوں نے بھی سوچا کہ دیکھا دیکھی ،ہم بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو ہی لیں۔ اسے عوام کی خوش قسمتی کہیں کہ وہ5ارب کی کرپشن پر ہی قابو آگئے ورنہ ارادے ان کے بھی ’’نیک‘‘ ہی تھے۔ دوسری طرف ایدھی صاحب ہیں، جنہوں نے ایک بار نیا سوٹ اور جوتے پہنے، تو ان کے ایک دوست نے پوچھا: آج یہ نئے کپڑے اور جوتے کہاں سے لے لئے،جس پر ان کا جواب تھا: ایک لاوارث لاش کے زیب تن نیا جوڑا اور جوتا تھا،جو کوئی اور پہن نہیں رہا تھا اس لئے میں نے پہن لیا۔تھرپارکر ہمارے ملک کا وہ بد نصیب ضلع ہے، جہاں ہر سال خشک سالی کے باعث ہلاکتیں،گزرے ہوئے سال کی نسبت زیادہ ہوتی ہیں۔میڈیا واویلا کرتا رہتا ہے، لیکن بے حس حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات کیا ہیں؟اور ان کی نگاہ میں انسانی جان کی کیا قدر و قیمت ہے؟دوسری طرف ایدھی صاحب تھے ،جو آخری الفاظ انہوں نے ادا کئے، وہ ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں ’’ میرے ملک کے غریبوں کا خیال رکھنا‘‘۔ ایدھی صاحب، قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مدر ٹریسا سے متاثر تھے جبکہ ہمارے حکمران خالصتاً دولت کے فین ہیں، جس طرح آئے، جہاں سے آئے اورجیسے بھی آئے، آنی چاہئے۔ پاناما لیکس کا سکینڈل حکمرانوں اور سیاست دانوں کی لوٹی ہوئی دولت کا سب سے بڑا سکینڈل ہے، لیکن آفرین ہے، ان پر جس ڈھٹائی کے ساتھ میڈیا کے سامنے آکر جھوٹ بولتے ہیں کہ گمان گزرتا ہے کہ ان جیسا مظلوم ڈھونڈنے سے بھی نہ ملے۔ایدھی صاحب اپنی دکانوں کے کرائے سے گزر اوقات کیا کرتے تھے اور جو پیسے بچ جاتے تھے،وہ ایدھی سنٹر جمع کرا دیتے۔ مرنے سے پہلے ایدھی صاحب نے حضرت ابوبکر صدیقؓ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے یہ وصیت کی ’’مجھے انہی کپڑوں میں دفن کرنا، جو پہنے ہوئے ہوں۔نئے کپڑوں کے حقدار زندہ لوگ ہیں‘‘۔ایک ہمارا حکمران ٹولہ ہے، جو غریب کے منہ کا نوالہ، زیب تن کئے ہوئے کپڑے اور بوسیدہ حال چھتیں بھی چھیننے کے درپے ہے۔ایدھی صاحب مر کر بھی امر ہو گئے اوریہ جیتے ہوئے بھی نیم مردہ سی زندگی گزار رہے ہیں۔ عبدالستار ایدھی جیسے فرشتہ صفت انسان، ہمیشہ عوام کے دلوں کی دھڑکن بن کر زندہ رہیں گے اور ایدھی صاحب کا جلایا ہوا دیا، اس کی روشنی ہر سو پھیلتی رہے گی اور کبھی نہ بجھ پائے گی۔ ٭…٭…٭

__________________
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:
Moona (11-14-2017)
  #2  
Old 11-14-2017, 10:22 AM
Mindful's Avatar
Mindful Mindful is offline
Senior Member
Points: 1,744, Level: 24
Points: 1,744, Level: 24 Points: 1,744, Level: 24 Points: 1,744, Level: 24
Level up: 44%, 56 Points needed
Level up: 44% Level up: 44% Level up: 44%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Oct 2017
Posts: 670
Thanks: 1
Thanked 25 Times in 16 Posts
Mentioned: 1 Post(s)
Tagged: 0 Thread(s)
Rep Power: 14
Mindful is on a distinguished roadMindful is on a distinguished roadMindful is on a distinguished roadMindful is on a distinguished roadMindful is on a distinguished road
Default

V good
Reply With Quote
  #3  
Old 11-14-2017, 07:36 PM
Moona's Avatar
Moona Moona is offline
VIP Member
Points: 14,569, Level: 78
Points: 14,569, Level: 78 Points: 14,569, Level: 78 Points: 14,569, Level: 78
Level up: 30%, 281 Points needed
Level up: 30% Level up: 30% Level up: 30%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
I am: Angelic
 
Join Date: Apr 2016
Posts: 11,172
Thanks: 5,420
Thanked 59 Times in 27 Posts
Mentioned: 2737 Post(s)
Tagged: 1848 Thread(s)
Rep Power: 235
Moona is on a distinguished roadMoona is on a distinguished roadMoona is on a distinguished roadMoona is on a distinguished roadMoona is on a distinguished road

Awards Showcase
Member of the Month Winner of Fashion Winner of Urdu Adab 
Total Awards: 3

Default

nyc sharing
Reply With Quote
  #4  
Old 11-17-2017, 11:29 PM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Super Moderator
Points: 650,655, Level: 100
Points: 650,655, Level: 100 Points: 650,655, Level: 100 Points: 650,655, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 52,837
Thanks: 3,590
Thanked 11,213 Times in 6,558 Posts
Mentioned: 3345 Post(s)
Tagged: 5865 Thread(s)
Rep Power: 1109
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default

Quote:
Originally Posted by moona [Only Registered Users Can See LinksClick Here To Register]
nyc sharing
ماشاءاللہ
پسند ، رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا
__________________
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
current affairs, general knowledge, health news and views, intelligent086, , , ھائے, ایدھی, , دِیا


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT. The time now is 11:06 AM.


Skin and Styling by [ Achi Dosti ] TheMask & Emaan
All Rights Reserved © www.achidosti.com
Aapka apna Urdu 

Forum

Disclaimer: All material on the forum (AchiDosti.Com) is provided for informative and/ or entertainment purposes only. None of the files shown here are actually hosted or transmitted by this server the links are provided solely by this site's users. All copyrighted material belongs to the copyright holders. If you find any of your copyrighted material on this site and you would like it to be removed, please Contact us and it will be removed promptly.