Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.comAap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
  Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
Register Achi Dosti VideosInvite Your Friends FAQ Calendar Search Today's Posts Mark Forums Read


Home Today's Posts
Go Back   Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com > Religion > Islam-The Perfect Code Of Life > Islamic History & Waqiat


User Tag List

Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 12-03-2014, 05:11 PM
intelligent086 intelligent086 is online now
Co-Admin
Points: 701,871, Level: 100
Points: 701,871, Level: 100 Points: 701,871, Level: 100 Points: 701,871, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 56,305
Thanks: 4,144
Thanked 12,578 Times in 7,143 Posts
Mentioned: 3367 Post(s)
Tagged: 6345 Thread(s)
Rep Power: 1186
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default ابو طلحہ رضی اللہ عنہ اور ان کے گھر والوں کے ایثار کی داستان

مغرب کی نماز ہوچکی ہے، کچھ نمازی رخصت ہوگئے ہیں اور کچھ بیٹھے ذکر و اذکار میں محو ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ابھی مسجد میں تشریف فرما ہیں کہ ایک شخص بارگاہ اقدس میں حاضر ہوتا ہے۔ خستہ حال،چہرے پر زندگی کی سختیوں کے نقوش.... عرض کرتا ہے ”یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم“ میں مفلس اور مصیبت زدہ ہوں۔ وہ کچھ اور بھی کہنا چاہتا ہے مگر شاید زبان ساتھ نہیں دیتی، مسجد میں پھیلی ہوئی خاموشی اور گھمبیر ہوجاتی ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم چند لمحے اس کے سراپا کا جائزہ لیتے ہیں اور پھر ایک شخص سے فرماتے ہیں ”ہمارے ہاں جاﺅ اور اس مہمان کے لیے کھانا لے آﺅ“ وہ خالی ہاتھ واپس آجاتا ہے اور زوجہ محترمہ کا پیغام دیتا ہے کہ اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق دے کر بھیجا ہے، میرے پاس اس وقت پانی کے سوا کچھ بھی نہیں۔ مسافر پیغام سن کر دم بخود رہ جاتا ہے، وہ جس بابرکت ہستی کے پاس اپنے افلاس کا رونا لے کر آیا ہے خود ان کے گھر کا یہ حال ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پیغام سن کر دوسری زوجہ مطہرہ کے پاس بھیجتے ہیں مگر وہاں بھی یہی جواب ملتا ہے، ایک ایک کرکے سب ازواج مطہرات سے پچھواتے ہیں لیکن سب کا جواب یہی ہے۔ ”اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق دے کر بھیجا ہے ہمارے پاس سوائے پانی کے اور کچھ نہیں“۔
نووارد کی حالت دیدنی ہے، افلاس اور فاقہ کشی سے بھاگ کر اس پاک ہستی کے دامن میں پناہ لینے آیا تھا جو تنگ دستوں اور محتاجوں کا ملجا و ماویٰ ہے، اس تاجدارِ دو عالم اور مقدس ہستی کے ہاں بھی بس اللہ کا نام ہے، اسے اپنے گھر کا خیال آجاتا ہے، وہاں اتنی احتیاج تو نہ تھی، جب اس نے گھر چھوڑا تھا اس وقت بھی اس کے ہاں دو تین دن کی خوراک موجود تھی، پھر ایک بکری بھی اس کے پاس تھی، جس کا دودھ زیادہ نہ سہی بچے کے لیے کافی ہو رہتا تھا، وہ تو اس خیال سے حاضر ہوا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے دامن احتیاج پھیلائے، جن کا جودوکرم ہوا سے بھی زیادہ بے پایاں ہے، اور ان کے فیض کرم سے کٹھن زندگی آسان ہوجائے گی، لیکن یہاں تو عالم ہی اور ہے، اسے اپنے وجود پر شرم آنے لگتی ہے اور ندامت کے قطروں سے پیشانی بھیگ جاتی ہے، اچانک اسے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سنائی دیتی ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے ہیں ”آج کی رات اس شخص کی کون میزبانی کرے گا؟“ ابو طلحہ رضی اللہ عنہ انصاری اٹھ کر عرض کرتے ہیں ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! میرا گھر حاضر ہے“۔ پھر اس شخص کو ساتھ لے کر گھر آتے ہیں، بیوی ام سلیم رضی اللہ عنہا سے پوچھتے ہیں ”کھانے کو کچھ ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک مہمان ساتھ آئے ہیں“۔ ام سلیم رضی اللہ عنہا کہتی ہیں ”میرے پاس تو بچوں کے کھانے کے سوا اور کچھ بھی نہیں“۔
ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ”بچوں کو سلادو اور کھانا دسترخوان پر چن کر چراغ گل کردو۔ ہم مہمان کے ساتھ بیٹھے یونہی دکھاوے کا منہ چلاتے رہیں گے اور وہ پیٹ بھر کر کھالے گا“۔
ام سلیم رضی اللہ عنہا ایسا ہی کرتی ہیں۔ اندھیرے میں مہمان یہی سمجھتا ہے کہ میزبان بھی اس کے ساتھ کھانا کھارہے ہیں، مہمان کو کھانا کھلا کر سارا اگھر فاقے سے پڑا رہتا ہے، صبح ہوتی ہے تو ابو طلحہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم انہیں دیکھ کر تبسم فرماتے ہیں اور کہتے ہیں تم دونوں میاں بیوی رات مہمان کے ساتھ جس حسن سلوک سے پیش آئے، اللہ تعالیٰ اس سے بہت خوش ہوا ہے۔ پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم وہ آیت تلاوت فرماتے ہیں جو اسی موقع پر نازل ہوئی تھی۔
ترجمہ: ”اور وہ (دوسروں کی ضروریات کو) اپنے آپ پر مقدم رکھتے ہیں خواہ انہیں خود احتیاج نہ ہو“ اس طرح ابو طلحہ رضی اللہ عنہ اور ان کے گھر والوں کے ایثار کی داستان رہتی دنیا تک کلام الٰہی میں ثبت ہوجاتی ہے۔
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:
Maria J (09-13-2018)
  #2  
Old 09-13-2018, 07:15 PM
Maria J Maria J is offline
Special Member
Points: 6,475, Level: 52
Points: 6,475, Level: 52 Points: 6,475, Level: 52 Points: 6,475, Level: 52
Level up: 63%, 75 Points needed
Level up: 63% Level up: 63% Level up: 63%
Activity: 99%
Activity: 99% Activity: 99% Activity: 99%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Apr 2016
Age: 27
Posts: 4,349
Thanks: 2,141
Thanked 0 Times in 0 Posts
Mentioned: 151 Post(s)
Tagged: 4030 Thread(s)
Rep Power: 106
Maria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished road
Default

Ma Sha Allah
tfs
Jazak Allah
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
, کی, , , , , , ایثار, , , رضی, طلحہ,


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT. The time now is 03:01 AM.


Skin and Styling by [ Achi Dosti ] TheMask & Emaan
All Rights Reserved © www.achidosti.com
Aapka apna Urdu 

Forum

Disclaimer: All material on the forum (AchiDosti.Com) is provided for informative and/ or entertainment purposes only. None of the files shown here are actually hosted or transmitted by this server the links are provided solely by this site's users. All copyrighted material belongs to the copyright holders. If you find any of your copyrighted material on this site and you would like it to be removed, please Contact us and it will be removed promptly.