Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.comAap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
  Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
Register Achi Dosti VideosInvite Your Friends FAQ Calendar Search Today's Posts Mark Forums Read


Home Today's Posts
Go Back   Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com > Pakistan And Current Affairs > General Knowledge


User Tag List

Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 05-05-2018, 09:31 PM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Co-Admin
Points: 675,727, Level: 100
Points: 675,727, Level: 100 Points: 675,727, Level: 100 Points: 675,727, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 55,585
Thanks: 4,123
Thanked 12,280 Times in 6,983 Posts
Mentioned: 3365 Post(s)
Tagged: 6345 Thread(s)
Rep Power: 1169
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default بحیرۂ بسمارک میں خونیں جنگ

بحیرۂ بسمارک میں خونیں جنگ



قیسی رامپوری
بحیرۂ بسمارک کی لڑائی دوسری عالمی جنگ کے دوران دو سے چار مارچ 1943ء تک بحرالکاہل کے جنوب مغرب میں ہوئی۔ لڑائی کے واقعات کا تعلق جاپان کے ایک بحری محاذ سے ہے۔ یہ واقعات بہت ہو لناک تھے۔ اس لڑائی میں جاپان کو اگرچہ زیادہ نقصان اٹھانا پڑا مگر وہ دوراندیشی اور سودوزیاں کی پروا کیے بغیر لڑتے رہے۔ اس جنگ میں اتحادیوں کی فضائیہ نے اہم کردار ادا کیا۔ جاپانی بحریہ کا ایک بیڑا سمندر میں افواج کو لے کر نیوگنی جا رہا تھا۔ اتحادیوں کے ہوائی جہاز جاپانیوں کے بحری جہازوں پر برابر گولہ باری کر رہے تھے جس سے جاپانی بحری جہاز ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے اور جہازوں میں کوئی جگہ محفوظ نہ رہی جس میں پناہ لے کر جاپانی ملاح اپنی جان بچاتے کیونکہ بہت سے جہازوں میں مسلسل بمباری کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔ آخر ملاح جان بچانے کے لیے پانی میں کود پڑے۔ جن ملاحوں نے کشتیوں کے ذریعے جان بچانے کی کوشش کی ان کی کشتیاں بھی بموں نے توڑ پھوڑ ڈالیں اور سمندر میں تیرنے والے ملاح آسمان سے برسنے والی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ ہوائی جہازوں پر مار کرنے والی توپوں کا پہلے ہی خاصا صفایا ہو گیا تھا۔ اس لیے اتحادیوں کا ہوائی بیڑہ اطمینان سے تباہ کاری کرتا رہا۔ پھر ایک بدقسمتی یہ ہوئی کہ جاپانیوں کے پاس ایمونیشن ختم ہو گیا اور کئی گھنٹے تک ان کے پاس گولہ بارود نہ پہنچ سکا۔ غرض جاپانیوں کے پاس امریکی اور آسٹریلوی ہوائی جہازوں کے حملوں کے خلاف کوئی بچاؤ کی صورت نہ رہی۔ بچے کھچے جاپانی بحری جہاز اس قدر ناکارہ ہو چکے تھے کہ دشمن کے خلاف کوئی کارروائی نہ کر سکتے تھے۔ جہازوں کے تمام انجن بے کار ہو کر بند پڑے تھے۔ آخر جاپانی کمانڈر نے حکم دیا کہ چند بحری جہاز جنہیں زیادہ نقصان نہ پہنچا ہو کام میں لائے جائیں اور ان کی رفتار جس قدر ممکن ہو تیز کر دی جائے تاکہ گردابِ بلا سے کچھ تو چھٹکارا ملے ۔ صورت حال یہ تھی کہ پانچ پانچ سو پونڈ وزنی بم گرنے سے سیکڑوں جاپانی ملاحوں کے جسموں کے ٹکڑے اڑ گئے جس کی وجہ سے سمندر کا پانی لال ہو گیا۔ دو ہزار سے زیادہ سپاہیوں اور ملاحوں کی لاشیں سمندر میں تیر رہی تھیں۔ اسے یک طرفہ جنگ کہنا چاہیے جس میں جاپانی بحریہ کو اتحادیوں کے ہاتھوں اتنا شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے سترہ بحری جہازوں میں سے تیرہ تباہ ہو گئے تھے اور بچے ہوئے تین چار جہاز بھی نقصان رسیدہ تھے۔ اسی طرح جاپانیوں کا نقل و حمل کانظام بھی غارت ہو گیا تھا اور اس کا عملہ بھی باقی نہیں بچا تھا۔ اتنی شدید تباہی کی وجہ یہ تھی کہ بحیرۂ بسمارک میں جاپانی بحریہ اندھا دھند چلی آ رہی تھی۔ آگے جا کر اتحادیوں کے ہوائی جہازوں نے اس پر ایسے تابڑ توڑ حملے کیے کہ اسے تباہ کر کے رکھ دیا اور سمندر کو جاپانیوں کی لاشوں سے بھر دیا تھا۔ ان حملوں میں اتحادیوں کے ہوائی جہازوں کو بھی نقصان پہنچا مگر زیادہ شدید نہیں۔ جاپانیوں کے بچے ہوئے بحری بیڑے کو نیوگنی پہنچنا تھا اور یہ منزل ہنوز دور تھی۔ ادھر اتحادیوں کے ہوائی جہاز ان کا پیچھا نہ چھوڑ رہے تھے۔ اس پر مزید مصیبت یہ ہوئی کہ سمندر میں طوفان آ گیا جس کی وجہ سے جاپانیوں کا بچا کھچا بحری بیڑا بری طرح ڈگمگانے لگا۔ قدرت کے خلاف کون جنگ کر سکتا ہے! اس پر مستزاد جاپانیوں کے سامنے ایمونیشن کی فراہمی کا مسئلہ تھا جس کا ذخیرہ برائے نام رہ گیا تھا۔ بہرحال جاپانیوں کو اپنے ہوائی جہازوں کی آمد کا انتظار تھا کیونکہ اتحادیوں کی فضائیہ نے بہت زور پکڑ رکھا تھا۔ یہ تین مارچ 1943ء کی بات ہے۔ جاپانیوں کی نگاہیں آسمان کی طرف لگی ہوئی تھیں اور اپنے ہوائی جہازوں کی منتظر تھیں مگر وہ تو نہ آئے۔ ان کے بجائے اتحادیوں کے حملہ آور ہوائی جہاز پھر نمودار ہوگئے اور جاپانی بحریہ کے بچے کھچے بیڑے کو نشانے پر لے لیا۔ آخر جاپان کی بچی کھچی توپوں نے رائل ائرفورس اور امریکا کے پانچویں ہوائی بیڑے پر فائرنگ شروع کر دی کیونکہ ہوائی جہازوں نے آتے ہی حملہ کر دیا تھا۔ جس سے تباہ کن صلاحیت رکھنے والے ایک جہاز کو کافی نقصان پہنچا تھا۔ اس موقع پر پھر جاپانی کمانڈر نے وائرلیس کے ذریعے اپنے ہیڈ کوارٹر سے مدد طلب کی۔ اتحادیوں کے ہوائی جہازوں نے اپنی یلغار جاری رکھی جن پر فائرنگ کرتے کرتے جاپانی توپچی تھک چکے تھے کیونکہ اتحادیوں کے تقریباً سو ہوائی جہاز حملہ آور تھے اور ان میں مختلف قسم کے ہوائی جہاز شامل تھے۔ چنانچہ جاپان کا ایک چار ٹن وزن کا جہاز آناً فاناً سمندر میں غرق ہو گیا، آخر خدا خدا کر کے جاپانیوں کے زیرو ٹائپ ہوائی جہازوں کا ایک چھوٹا سا بیڑا دن کے گیارہ بجے نمودار ہوا۔ لیکن اتحادیوں کے طاقت ور ہوائی جہازوں نے ان میں سے تین کو تو اسی وقت مار گرایا۔ باقی بھاگ گئے۔ پھر موسم اچانک خراب ہو گیا اور اتحادیوں کے ہوائی جہازوں کو بھی لوٹ جانا پڑا اور جاپانیوں کا پیچھا چھوٹا تو نصف سے زیادہ جاپانی ملاح مارے جا چکے تھے اور لاتعداد زخمی ہوئے تھے جو بری طرح کراہ رہے تھے۔ دو ہزار سے زیادہ جاپانیوں کی لاشیں بحیرۂ بسمارک کی خونیں موجوں پر تیر رہی تھیں۔ ایسا قتل عام بہت کم ہوا ہوگا۔ ٭…٭…٭
__________________
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:
Maria J (07-31-2018)
  #2  
Old 07-31-2018, 06:57 PM
Maria J's Avatar
Maria J Maria J is offline
Special Member
Points: 5,552, Level: 48
Points: 5,552, Level: 48 Points: 5,552, Level: 48 Points: 5,552, Level: 48
Level up: 1%, 198 Points needed
Level up: 1% Level up: 1% Level up: 1%
Activity: 99%
Activity: 99% Activity: 99% Activity: 99%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Apr 2016
Age: 27
Posts: 3,676
Thanks: 1,809
Thanked 0 Times in 0 Posts
Mentioned: 150 Post(s)
Tagged: 4030 Thread(s)
Rep Power: 90
Maria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished road
Default

Nice Sharing
tfs
Reply With Quote
  #3  
Old 07-31-2018, 10:13 PM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Co-Admin
Points: 675,727, Level: 100
Points: 675,727, Level: 100 Points: 675,727, Level: 100 Points: 675,727, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 55,585
Thanks: 4,123
Thanked 12,280 Times in 6,983 Posts
Mentioned: 3365 Post(s)
Tagged: 6345 Thread(s)
Rep Power: 1169
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default

Quote:
Originally Posted by maria j [Only Registered Users Can See LinksClick Here To Register]
nice sharing
tfs
پسند اور رائے کا شکریہ
__________________
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
current affairs, general knowledge, intelligent086, news and views, میں, بحیرۂ, بسمارک, , خونیں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT. The time now is 02:03 PM.


Skin and Styling by [ Achi Dosti ] TheMask & Emaan
All Rights Reserved © www.achidosti.com
Aapka apna Urdu 

Forum

Disclaimer: All material on the forum (AchiDosti.Com) is provided for informative and/ or entertainment purposes only. None of the files shown here are actually hosted or transmitted by this server the links are provided solely by this site's users. All copyrighted material belongs to the copyright holders. If you find any of your copyrighted material on this site and you would like it to be removed, please Contact us and it will be removed promptly.