Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.comAap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
  Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
Register Achi Dosti VideosInvite Your Friends FAQ Calendar Search Today's Posts Mark Forums Read


Home Today's Posts
Go Back   Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com > Pakistan And Current Affairs > ShowBiz

Whats New on Achi Dosti

ShowBiz Read and share interesting news and gossips about Pakistani showbiz stars.


User Tag List

Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 10-26-2017, 08:55 PM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Super Moderator
Points: 654,951, Level: 100
Points: 654,951, Level: 100 Points: 654,951, Level: 100 Points: 654,951, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 53,352
Thanks: 3,609
Thanked 11,617 Times in 6,779 Posts
Mentioned: 3350 Post(s)
Tagged: 5870 Thread(s)
Rep Power: 1120
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default اس بے وفا کا شہر ہے اورہم ہیں دوستو(رشید عطرے کی دھنیں آج بھی مسحور کر دیتی ہیں)

اس بے وفا کا شہر ہے اورہم ہیں دوستو(رشید عطرے کی دھنیں آج بھی مسحور کر دیتی ہیں)


عبدالحفیظ ظفرؔ
کیا اس حقیقت سے انکار کیا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں اعلیٰ درجے کے سنگیت کار پیدا ہوئے جنہوں نے اپنی دلکش دھنوں سے ایک عالم کو متاثر کیا۔ ان میں کئی نام لیے جا سکتے ہیں جن میں خواجہ خورشید انور‘ ماسٹر عنایت حسین‘ طافو‘ ماسٹر عبداللہ‘ ایم اشرف‘ حسن لطیف‘ امجد بوبی‘ نثار بزمی اور کئی دوسرے شامل ہیں۔ ان میں ایک اہم نام رشید عطرے کا بھی ہے جنہوں نے اپنی مسحور کن دھنوں سے اہل موسیقی کے دل جیت لئے۔ 15فروری 1919ء کو امرتسر (بھارت) میں پیدا ہونے والے رشید عطرے کا اصل نام عبدالرشید تھا۔ ان کے والد خوشی محمد بھی اپنے وقت کے بڑے مشہور گلوکار اور موسیقار تھے۔ رشید عطرے نے موسیقی کی بنیادی تعلیم خان صاحب اشفاق حسین سے حاصل کی۔ رشید عطرے چونکہ بہت ذہین تھے اس لیے انہوں نے جلد ہی موسیقی کے آلات کو سمجھنا شروع کر دیا۔ خاص طور پر انہوں نے طبلہ بجانے میں بہت جلد مہارت حاصل کر لی۔ چالیس کی دہائی کے آغاز میں رشید عطرے نے موسیقی دینے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مشی شوری پکچرز کی طرف سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ انہوں نے سب سے پہلے فلم ’’پگلی‘‘ کیلئے دو گیتوں کی موسیقی دی۔ پگلی کے باقی گیتوں کی موسیقی استاد جھنڈے خان نے ترتیب دی۔ 1942ء میں رشید عطرے نے پہلی بار آزادانہ طور پر اندرا پوری پروڈکشن کی فلم ’’ممتا‘‘ کا میوزک دیا۔ رشید عطرے نے بالکل مختلف میوزک دیا اور یہ بات نوٹک جترپت کی فلم ’’پنا‘‘ سے بھی ظاہر ہو گئی کہ وہ ایک مختلف موسیقار ہیں۔ رشید عطرے نے ’’پنا‘‘ کے گیتوں کیلئے موسیقار امیر علی کی معاونت کی تھی اور یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی۔ رشید عطرے نے فلم ’’کمرہ نمبر9‘‘ کی موسیقی بھی دی۔ اصل میں کمرہ نمبر9 سے پہلے رشید عطرے اور ان کے ساتھی موسیقار پنڈت امرناتھ نے ’’شیریں فرہاد‘‘ کا میوزک دیا تھا جو 1945ء میں ریلیز ہوئی اور اس کے نغمات امر ہو گئے۔ اس کی کاسٹ میں راگنی اور جنیت شامل تھے۔ یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ جنیت کا اصل نام ذاکر خان تھا اور وہ مشہور بھارتی اداکار امجد خان کے والد تھے۔ روپ کمار شوری کی فلم ’’پارو‘‘ کی موسیقی بھی رشید عطرے نے دی اور اس کے گیت بھی ہٹ ہو گئے۔ 1948ء میں انہوں نے شاہد لطیف کی فلم ’’شکایت‘‘ کی موسیقی دی۔ 1950ء میں انہوں نے پہلی پاکستانی فلم ’’بیلی‘‘ کا میوزک دیا۔ اس کے ہدایتکار مسعود پرویز تھے۔ یہ وہ وقت تھا جب رشید عطرے کے نام کا طوطی بول رہا تھا۔ ان کے بارے میں یہ طے تھا کہ ان کی موسیقی کا اسلوب سب سے الگ ہے۔ 1953ء میں ’’شہری بابو‘‘ ریلیز ہوئی تو اس کے گانوں نے بھی ہر طرف دھوم مچا دی۔ رشید عطرے کی شاندار دھنوں نے سب کے دلوں کو موہ لیا۔ ہر پروڈیوسر کی یہ خواہش ہوتی تھی کہ اس کی فلموں کی موسیقی رشید عطرے دیں۔ ’’شہری بابو‘‘ کے گیت سدا بہار ہیں۔ 1954ء میں ڈبلیو زیڈ احمد کی فلم ’’روحی‘‘ ریلیز ہوئی لیکن خلاف توقع اس فلم کا کوئی گیت ہٹ نہ ہو سکا۔ نذیر احمد خان کی فلم ’’خاتون‘‘ کی موسیقی بھی رشید عطرے کی تھی اور اس فلم کے گیت بھی بہت پسند کیے گئے۔ خاص طور پر اس فلم کی ٹھمری بہت پسند کی گئی۔ 1956ء میں انور کمال پاشا کی کامیاب فلم ’’سرفروش‘‘ ریلیز ہوئی اور اس کے گیتوں نے بہت مقبولیت حاصل کی۔ اسی سال رشید عطرے کی ایک اور فلم ’’چن ماہی‘‘ ریلیز ہوئی۔ اس فلم کے گیت بھی بہت ہٹ ہوئے بلکہ ابھی تک ان گیتوں کی شہرت قائم ہے۔ اس فلم کے نغمات طفیل ہوشیارپوری نے لکھے تھے۔ رشید عطرے کو موسیقی کا پاور ہائوس بھی کہا جاتا تھا۔ 1956ء میں ریلیز ہونے والی ڈبلیو زیڈ احمد کی فلم ’’وعدہ‘‘ سپرہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کی کامیابی میں اس کے نغمات کا بہت بڑا ہاتھ تھا۔ آج تک یہ گیت لوگ نہیں بھول سکے۔ ’’تیری رسوائیوں سے ڈرتا ہوں‘ جب ترے شہر سے گزرتا ہوں‘‘۔ وعدہ کے گیتوں نے رشید عطرے کو مقبولیت کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ اب انہوں نے انور کمال پاشا کی مشہور فلم ’’انارکلی‘‘ کی موسیقی دی۔ یہ فلم 1958ء میں ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں دوسرے سنگیت کار ماسٹر عنایت حسین تھے۔ ان دونوں موسیقاروں نے اس فلم کا اتنا اعلیٰ میوزک دیا کہ اہل موسیقی عش عش کر اٹھے۔ اس فلم کے 9 گیت تھے اور یہ سب گیت ایک سے بڑھ کر ایک تھے۔ ایک طرف دو موسیقار تھے تو دوسری طرف تین نغمہ نگار تھے۔ سیف الدین سیف‘ قتیل شفائی اور تنویر نقوی۔ ان تینوں کے حصے میں تین تین نغمات آئے۔ 1957ء میں ان کی فلم ’’سات لاکھ‘‘ ریلیز ہوئی تو اس کے گیتوں نے بھی ہر طرف دھوم مچا دی۔ خاص طور پر گیت ’’آئے موسم رنگیلے سہانے‘‘ سپرہٹ ثابت ہوا۔ رشید عطرے کی دھنوں نے کمال کر دکھایا تھا۔ اس فلم کے ہدایتکار سیف الدین سیف تھے اور ظاہر ہے نغمات بھی ان کے لکھے ہوئے تھے۔ 1959ء میں ہدایتکار حسن طارق کی فلم ’’نیند‘‘ ریلیز ہوئی جو ایک باکمال فلم تھی۔ اس فلم کے گیتوں نے بھی بہت شہرت حاصل کی۔ خاص طور پر یہ گیت ’’تیرے در پر صنم چلے آئے‘‘۔ اس گیت کو قتیل شفائی نے لکھا تھا اور یہ میڈم نورجہاں نے گایا تھا جبکہ گیت میڈم نورجہاں پر ہی پکچرائز ہوا تھا۔ 1962ء میں خلیل قیصر کی معرکہ آرا فلم ’’فرنگی‘‘ ریلیز ہوئی۔ اس فلم کے گیتوں نے بھی لازوال شہرت حاصل کی۔ اس میں فیض احمد فیضؔ کی غزل نے کمال کر دکھایا اور رشید عطرے نے جتنا شاندار میوزک دیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ فیض احمد فیضؔ کی یہ نظم ’’نثار میں تیری گلیوں کے اے وطن جہاں‘‘ منیر نیازی کی غزل ’’اس بے وفا کا شہر ہے اور ہم ہیں دوستو‘‘ فلم ’’شہید‘‘ میںفلمائی گئیں آج تک ان کی شہرت برقرار ہے۔ 1969ء میں ریاض شاہد کی فلم ’’زرقا‘‘ نے ہر طرف کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے۔ اس فلم کے گیت حبیب جالب نے تحریر کیے تھے جبکہ اس کی شاندار موسیقی رشید عطرے نے ترتیب دی تھی۔ رشید عطرے کی ایک اور خوبی یہ تھی کہ وہ اردو اور پنجابی دونوں زبانوں کی فلموں کی شاندار موسیقی دیا کرتے تھے۔ پنجابی فلموں میں ان کا دیا ہوا میوزک بھی دلکش تھا۔ اس حوالے سے ان کی فلم ’’مرزاجٹ‘‘ کا ذکر بہت ضروری ہے۔ ’’مرزاجٹ‘‘ بڑی سپرہٹ فلم تھی اور اس میں فردوس اور اعجاز نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ اب ذیل میں ہم اپنے قارئین کیلئے رشید عطرے کے کچھ گیتوں کا تذکرہ کر رہے ہیں جنہوں نے ان کی فنی عظمت میں اضافہ کیا۔ 1- بھاگاں والیوں نام لوو(شہری بابو) 2- بار بار برسیں مورے نین (وعدہ) 3- جب ترے شہر سے گزرتا ہوں (وعدہ) 4- نثار میں تیری گلیوں پہ (شہید) 5- اس بے وفا کا شہر ہے (شہید) 6- گلوں میں رنگ بھرے (فرنگی) 7- تیری الفت میں صنم (سرفروش) 8- تیرے در پر صنم چلے آئے (نیند) 9- لٹ الجھی سلجھا جا رے بالم (سوال) 10-آئے موسم رنگیلے سہانے (سات لاکھ) 11- رقص زنجیر پہن کر بھی (زرقا) رشید عطرے کو شاندار موسیقی ترتیب دینے پر تین بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں ان کی فلموں ’’سات لاکھ‘ نیند اور شہید‘‘ کیلئے دیا گیا۔ 18دسمبر 1967ء کو یہ بے مثل موسیقار اس جہانِ فانی سے رخصت ہو گیا۔ رشید عطرے کے مدھر گیت ہمیشہ یاد رہیں گے۔
__________________
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
intelligent086, ہیں, , مسحور, , کی, , , , اورہم, , , بھی, دوستورشید, دیتی, دھنیں, , عطرے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT. The time now is 10:39 PM.


Skin and Styling by [ Achi Dosti ] TheMask & Emaan
All Rights Reserved © www.achidosti.com
Aapka apna Urdu 

Forum

Disclaimer: All material on the forum (AchiDosti.Com) is provided for informative and/ or entertainment purposes only. None of the files shown here are actually hosted or transmitted by this server the links are provided solely by this site's users. All copyrighted material belongs to the copyright holders. If you find any of your copyrighted material on this site and you would like it to be removed, please Contact us and it will be removed promptly.