Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.comAap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
  Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
Register Achi Dosti VideosInvite Your Friends FAQ Calendar Search Today's Posts Mark Forums Read


Home Today's Posts
Go Back   Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com > Religion > The Great Muslim Heros عظیم مسلمان شخصیات


User Tag List

Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 06-30-2018, 02:42 AM
ROHAAN FAISAL's Avatar
ROHAAN FAISAL ROHAAN FAISAL is offline
Super Moderator
Points: 83,761, Level: 100
Points: 83,761, Level: 100 Points: 83,761, Level: 100 Points: 83,761, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
میرے لیئے اللہ
ہی کافی ہے
 
I am: Cheerful
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 13,579
Thanks: 1,044
Thanked 1,678 Times in 694 Posts
Mentioned: 280 Post(s)
Tagged: 1395 Thread(s)
Rep Power: 362
ROHAAN FAISAL is a splendid one to beholdROHAAN FAISAL is a splendid one to beholdROHAAN FAISAL is a splendid one to beholdROHAAN FAISAL is a splendid one to beholdROHAAN FAISAL is a splendid one to beholdROHAAN FAISAL is a splendid one to beholdROHAAN FAISAL is a splendid one to behold
ROHAAN FAISAL is a splendid one to beholdROHAAN FAISAL is a splendid one to beholdROHAAN FAISAL is a splendid one to beholdROHAAN FAISAL is a splendid one to beholdROHAAN FAISAL is a splendid one to beholdROHAAN FAISAL is a splendid one to beholdROHAAN FAISAL is a splendid one to beholdROHAAN FAISAL is a splendid one to beholdROHAAN FAISAL is a splendid one to beholdROHAAN FAISAL is a splendid one to beholdROHAAN FAISAL is a splendid one to beholdROHAAN FAISAL is a splendid one to beholdROHAAN FAISAL is a splendid one to behold

Awards Showcase
Monthly Most Active Member 
Total Awards: 1

FA اسلام کی راہ میں لڑنے والوں کو رسول ؐ اللہ کتنا پیار کرتے تھے


کفار مکہ کی شرانگیزیوں کے خلاف صحابہ کرامؓ نے رسول اللہﷺ کی زیر قیادت غزوات کے علاوہ سریہ کی مہمات بھی کی تھیں ۔سریہ کا مطلب ہے کہ وہ معرکہ جس میں چار سے پانچ مجاہدین کسی مہم کے لئے بھیجے جاتے اوروہ انتہائی تدبیر اور خفیہ انداز سے
اس مہم کو سر کرتے تھے ۔سریہ عبداللہ بن عتیکؓ بھی ایسی مہم تھی جس میں ایک فتنہ پرور اور گستاخ دولت مند یہودی کو جہنم واصل کیا گیا تھا اور اس مہم کو سرانجام دینے والے مجاہد کو زخمی ہونے پر معجزہ رسول ﷺ سے شفا مل گئی تھے ۔بخاری شریف میں سریہ عبداللہ بن عتیک ؒ کے بارے بیان کیا ہوا ہے کہ ابورافع نامی دولت مند تاجر اسلام کا بدترین دشمن تھا اور بارگاہ نبوت کی شان میں نہایت ہی بدترین گستاخ اور بے ادب تھا۔ ابو رافع وہ بدطینت شرپسند تھاجو حیی بن اخطب یہودی کے ساتھ مل کر کفار قریش اور دوسرے قبائل کو جوش دلاکر غزوہ خندق میں مدینہ پر حملہ کرنے کے لیے دس ہزار کی فوج لے کر آیا تھا ۔اسکی فتنہ پروری کو چین نہیں آرہا تھا جس پر حضرت عبد اللہ بن عتیکؓ حضرت عبد اللہ بن انیسؓ حضرت ابوقتادہؓ حضرت حارث بن ربعیؓ حضرت مسعود بن سنانؓ حضرت خزاعی بن اسودؓ نے اس دشمن اسلام کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا کہ اس طرح اسلام اور رسول اللہﷺ کی ذات اقدس کو اسکے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔لہذاان صحابہؓ کی درخواست پر حضور ﷺ نے اجازت دے دی اورحضرت عبداللہ بن عتیکؓ کو
اس جماعت کا امیر مقرر فرما دیا۔اس موقع پر رسول اللہﷺ نے انہیں منع فرما دیا کہ بچوں اور عورتوں کو قتل نہ کیا جائے۔ صحیح بخاری میں حضرت براء بن عازبؓ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عتیکؓ رات کے وقت سوتے میں ابو رافع کے گھر گئے اور اپنی تلوار ابو رافع کے شکم میں پوری دھنسا دی ۔ عبداللہ کہتے ہیں کہ یہ یقین ہوگیا کہ ابو رافع کو مارڈالا تو میں دروازہ کھول کر نکلا۔ نکلتے وقت میرے پاؤں نے خطا کی اور غلط جگہ پاؤں پڑجانے کی وجہ سے میں گر گیا۔ جس سے میری پنڈلی ٹوٹ گئی ۔ میں نے اپنی پنڈلی باندھ لی اور وہاں سے اپنے ساتھیوں کے پاس پہنچا۔ آنحضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنا حال بتایا تو آپﷺ نے فرمایا کہ اپنا پیر ذرا پھیلاؤ۔ پھر آپﷺ نے میرے پیر پر اپنا دست مبارک پھیرا۔ آپﷺ کے ہاتھ کی برکت سے میرا پاؤں ایسا تندرست ہوگیا جیسے اس میں کوئی تکلیف ہی نہ تھی۔ ابو رافع کو قتل کرنے کا مفصل قصہ یہ ہے کہ یہ شخص حجاز میں رہتا تھا۔ تاجر شخص تھا وہ نبی کریمﷺ کو بہت تنگ کرتا تھا ۔ چنانچہ آنحضور ﷺ نے عبداللہ بن عتیکؓ کی سرکردگی میں
چند انصاری نوجوان کو اس کو قید کرنے یا قتل کرنے کیلئے بھیجا۔ابو رافع کا مکان جس وادی میں تھا وہاں سے لوگ پہنچے ہی تھے کہ شام ہوگئی۔ عبداللہ بن عتیکؓ نے اپنے ساتھیوں کو ایک جگہ روک دیا اور خود کسی بہانے سے ابو رافع کے گھر میں گھسنے کی غرض سے آگے بڑھے۔ اتفاق سے اس دن ابورافع کا گدھا گم ہوگیا تھا۔ لوگ اس کی تلاش میں چراغ لے کر نکلے تھے۔ عبداللہ کو ڈر ہوا کہ کہیں یہ لوگ پہچان نہ لیں۔ چنانچہ سرڈھانک کر ایک جگہ قضائے حاجت کے بہانے بیٹھ گئے۔ گدھا تلاش کرکے لوگ گھر میں چلے گئے تو دربان نے عبداللہؓ کو بیٹھا دیکھ کر اپنا ہی آدمی سمجھا اور پکار کر کہا ’’اگر تجھے آنا ہے تو آ ورنہ میں دروازہ بند کرتا ہوں‘‘ چنانچہ عبداللہؓ بھی مکان میں گھس گئے اور گدھے باندھنے کی جگہ میں دبک کر بیٹھ گئے۔ دربان نے دروازہ بند کر کے کنجی کھونٹی پر لٹکادی ۔ ابو رافع اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رات کے کھانے سے فارغ ہو کر تھوڑی دیر بات کر کے خواب گاہ میں لیٹ گیا اور دوسرے لوگ بھی اپنی اپنی خوابگاہ میں چلے گئے ۔ اس وقت عبداللہؓ نے کنجی لے کر صدر دروازہ کھولا
اور تمام لوگوں کے دروازے باہر سے بند کر دیے تاکہ شور سن کر باہر نہ نکل سکیں۔ پھر ایک ایک دروازہ کھولتے ہوئے ابو رافع کی خوابگاہ تک پہنچے۔ ابو رافع اپنے بال بچوں کے درمیان سویا ہوا تھا اور رات کی تاریکی کے باعث اس کا پہچاننا مشکل تھا۔ چنانچہ عبداللہ نے ابو رافع کو پکارا ۔ابو رافع نے جواب دیا’’ کون ہے؟ ‘‘آواز کی جانب بڑھ کر عبداللہؓ نے تلوار چلائی مگر وار خالی ہوگیا۔ ابو رافع چلایا، پھر خاموش ہوگیا۔ تھوڑی دیر بعد عبداللہ نے آواز بدل کر ہمدردی کے لہجے میں پوچھا ’’ کیا ہوا اے ابو رافع !‘‘ ابو رافع نے اسے اپنا آدمی جان کر کہا ’’تو کہاں تھا ، ابھی میرے اوپر کسی نے تلوار سے حملہ کیا تھا‘‘ ابو رافع کی آواز سے اندازہ لگ گیا کہ وہ کس جگہ سو رہا ہے۔ چنانچہ قریب جا کر عبداللہ نے ایساہاتھ مارا کہ اس کا کام تمام ہو گیا۔ اس کے پیٹ پر تلوار رکھ کر زور سے دبا دیا اور اس کے پیٹ سے پار کر دیا۔ اس کو مار کر عبداللہ باہر آئے۔ چاندنی رات میں زینہ سے اتررہے تھے۔ابھی ایک زینہ باقی تھا اور انہیں معلوم ہوا کہ زمین تک پہنچ گیاہوں ۔ چنانچہ ایک زینے کے اوپر سے گرگئے۔ پنڈلی ٹوٹ گئی اور پھر وہ واقعہ پیش آیا جس سے آنحضور ﷺ کے مبارک ہاتھ کا معجزہ ظاہر ہوا کہ آپ ﷺ نے ہاتھ پھیر دیا اور پنڈلی پر مسح کیا اور عبداللہ کی پنڈلی درست ہوگئی ۔(ش۔ز۔م)
__________________
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to ROHAAN FAISAL For This Useful Post:
BILAAL (07-01-2018)
  #2  
Old 06-30-2018, 06:44 PM
IQBAL HASSAN's Avatar
IQBAL HASSAN IQBAL HASSAN is offline
** I Love Pakistan **
Points: 20,928, Level: 91
Points: 20,928, Level: 91 Points: 20,928, Level: 91 Points: 20,928, Level: 91
Level up: 16%, 422 Points needed
Level up: 16% Level up: 16% Level up: 16%
Activity: 99%
Activity: 99% Activity: 99% Activity: 99%
عمر بھر ھم یونہی
غلطی کرتے رھے ۔
دھول چہرے پہ تھی
اور ھم آئینہ صاف
کرتے رھے
 
I am: Cool
 
Join Date: Nov 2014
Location: G-9/2,Islamabad.
Age: 33
Posts: 3,055
Thanks: 779
Thanked 600 Times in 296 Posts
Mentioned: 438 Post(s)
Tagged: 3151 Thread(s)
Rep Power: 107
IQBAL HASSAN is a splendid one to beholdIQBAL HASSAN is a splendid one to behold
IQBAL HASSAN is a splendid one to beholdIQBAL HASSAN is a splendid one to behold

Awards Showcase
Winner of Poetry Section award Monthly Most Active Member 
Total Awards: 3

Default

ماشا اللہ
بہت اچھا لگا پڑھ کر
۔بہت اچھی تحریر ہے اللہ آپ کو خوش ر کھئے
آمین ثمہ امین۔۔۔

__________________
Reply With Quote
  #3  
Old 07-01-2018, 04:05 AM
BILAAL's Avatar
BILAAL BILAAL is offline
Member
Points: 1,989, Level: 26
Points: 1,989, Level: 26 Points: 1,989, Level: 26 Points: 1,989, Level: 26
Level up: 89%, 11 Points needed
Level up: 89% Level up: 89% Level up: 89%
Activity: 99%
Activity: 99% Activity: 99% Activity: 99%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Oct 2017
Posts: 406
Thanks: 180
Thanked 52 Times in 26 Posts
Mentioned: 6 Post(s)
Tagged: 1 Thread(s)
Rep Power: 17
BILAAL is on a distinguished roadBILAAL is on a distinguished roadBILAAL is on a distinguished roadBILAAL is on a distinguished roadBILAAL is on a distinguished road
Default

__________________

Reply With Quote
  #4  
Old 09-23-2018, 02:47 AM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Co-Admin
Points: 700,598, Level: 100
Points: 700,598, Level: 100 Points: 700,598, Level: 100 Points: 700,598, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 56,273
Thanks: 4,143
Thanked 12,563 Times in 7,129 Posts
Mentioned: 3367 Post(s)
Tagged: 6345 Thread(s)
Rep Power: 1185
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default

سبحان اللہ
جزاک اللہ خیر

Sent from my LDN-L21 using Tapatalk
__________________
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
لڑنے, میں, , , کی, , , پیار, ؐ, , , , راہ,


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT. The time now is 09:05 AM.


Skin and Styling by [ Achi Dosti ] TheMask & Emaan
All Rights Reserved © www.achidosti.com
Aapka apna Urdu 

Forum

Disclaimer: All material on the forum (AchiDosti.Com) is provided for informative and/ or entertainment purposes only. None of the files shown here are actually hosted or transmitted by this server the links are provided solely by this site's users. All copyrighted material belongs to the copyright holders. If you find any of your copyrighted material on this site and you would like it to be removed, please Contact us and it will be removed promptly.