Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.comAap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
  Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com
Register Achi Dosti VideosInvite Your Friends FAQ Calendar Search Today's Posts Mark Forums Read


Home Today's Posts
Go Back   Aap ka Apna Urdu Forum !!! AchiDosti.com > Pakistan And Current Affairs > ShowBiz

ShowBiz Read and share interesting news and gossips about Pakistani showbiz stars.


User Tag List

Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 09-17-2018, 10:26 PM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Co-Admin
Points: 700,598, Level: 100
Points: 700,598, Level: 100 Points: 700,598, Level: 100 Points: 700,598, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 56,273
Thanks: 4,143
Thanked 12,563 Times in 7,129 Posts
Mentioned: 3367 Post(s)
Tagged: 6345 Thread(s)
Rep Power: 1185
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default استاد امانت علی خان

استاد امانت علی خان



عبدالحفیظ ظفر
برصغیر پاک و ہند میں کلاسیکل گائیکی کے حوالے سے دو گھرانے بہت مشہور ہوئے۔ ایک شام چوراسی گھرانہ اور دوسرا پٹیالہ گھرانہ۔ ان دونوں گھرانوں نے عظیم الشان کلاسیکل گائیک اور غزل گو پیدا کیے۔ شام چوراسی گھرانے کے عظیم گائیکوں میں استاد سلامت علی خان، استاد نزاکت علی خان، استاد شرافت علی خان، استاد الطافت علی خان اور استاد شفقت علی خان کے نام شامل ہیں۔ حالیہ برسوں میں استاد شفقت علی خان نے شام چوراسی گھرانے کی عظمت و وقار میں مزید اضافہ کیا ہے۔ پٹیالہ گھرانے کے اہم ترین فنکاروں میں استاد امانت علی خان، استاد فتح علی خان، اسد امانت علی خان اور شفقت امانت علی خان کے نام کبھی نہیں بھلائے جا سکتے۔ شفقت امانت علی خان نے پچھلے کچھ برسوں سے بھارتی فلموں کے لیے بڑے شاندار گیت گائے ہیں، جنہوں نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ اسد امانت علی خان نے بھی بہت اعلیٰ کام کیا۔ استاد فتح علی خان نے بھی اپنی فنی عظمت کے نقوش چھوڑے۔ استاد امانت علی خان کا نام پٹیالہ گھرانے کا اہم ترین نام ہے۔ وہ 1922ء کو ہوشیار پور (بھارتی پنجاب) میں پیدا ہوئے۔ وہ علی بخش جرنیل کے پوتے تھے جو پٹیالہ گھرانے کے بانی کہلاتے ہیں۔ امانت علی خان نے سیکڑوں کی تعداد میں کلاسیکی اور نیم کلاسیکی گیت گائے جو آج بھی بڑے ذوق و شوق سے سنے جاتے ہیں۔ انہوں نے غزل گائیکی میں بھی اپنا ایک الگ مقام بنایا۔ 1947ء میں تقسیم ہند کے وقت امانت علی خان اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آ گئے۔ استاد امانت علی خان نے چھوٹی عمر سے ہی محفلوں میں گانا شروع کر دیا اور وہ ریاست پٹیالہ کے راجہ کے دربار سے وابستہ ہو گئے۔ کہا جاتا ہے کہ استاد امانت علی خان لتا منگیشکر کے پہلے استاد تھے۔ جب وہ 1945ء میں ممبئی آئی تھیں اور ہندوستانی کلاسیکی موسیقی سیکھنا شروع کی۔ پاکستان آنے کے فوری بعد استاد امانت علی خان نے ریڈیو پر گانا شروع کیا۔ پھر انہوں نے پٹیالہ گھرانے کے نمائندے کی حیثیت سے جنوبی ایشیا کا دورہ کیا۔ امانت علی خان کو راگ، ٹھمری اور غزل گانے میں مہارت حاصل تھی۔ جب امانت علی خان اور ان کے بھائی فتح علی خان نے اپنا کیرئیر شروع کیا تو اس وقت کلاسیکی موسیقی عروج پر تھی۔ امانت علی خان کی غیرمعمولی گائیکی کی وجہ سے فوری طور پر ان کا نوٹس لیا گیا۔ امانت علی خان چونکہ اختراع پسند (innovative) تھے۔ اس لیے ان سے متاثر ہونے والے دیگر فنکاروں کی تعداد اچھی خاصی تھی۔ امانت علی خان نے راگوں کو سادگی سے ہم آہنگ کیا۔ انہوں نے ٹھمریوں کو بڑے لطیف انداز میں گایا۔ ان کے اس انداز کو اہل موسیقی نے بہت پسند کیا۔ 50ء اور 60ء کی دہائی میں امانت علی خان نے بہت شہرت حاصل کی۔ ان کے فن کا چراغ طویل عرصے تک جلتا رہا۔ خواجہ حیدر علی آتش کی غزل ’’یہ آرزو تھی تجھے گل کے روبرو کرتے‘‘ گا کر امانت علی خان نے غزل گائیکی کو ایک نیا اسلوب دیا۔ اگرچہ مہدی حسن اور غلام علی کا مقام اور مرتبہ اپنی جگہ مسلم ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ امانت علی خان نے غزل گائیکی کو ایک نئے اسلوب سے آشنا کیا۔ ابنِ انشا کی وہ غزل جسے شہرتِ دوام حاصل ہوئی، اس حقیقت کا بیّن ثبوت ہے۔ شاید ابنِ انشا نے بھی کبھی یہ سوچا نہ ہو گا کہ امانت علی خان جب ان کی یہ غزل گائیں گے تو امانت علی خان کے ساتھ وہ خود بھی امر ہو جائیں گے۔ بالکل اسی طرح ظہیر کاشمیری کی یہ غزل ’’موسم بدلا رُت گدرائی اہل جنوں بے باک ہوئے‘‘ جس مہارت اور جذبے سے امانت علی خان نے گائی، وہ انہی کا حصہ ہے۔ اس غزل کی گائیکی کے بعد ظہیر کاشمیری کو بھی بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ اردو غزل کی پہلی شاعرہ ادا جعفری کی اس شاندار غزل کو امانت علی خان نے اپنی سحر انگیز آواز کا لباس پہنا کر غزل گائیکی کا وہ معیار قائم کیا جس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ اس غزل کا مطلع کچھ یوں ہے۔ ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے آئے تو سہی برسرِ الزام ہی آئے استاد امانت علی خان نے ملی نغمات گا کر بھی شہرت حاصل کی۔ ان کے گائے ہوئے ملی نغمات میں جذبے کی سچائی اور لگن شامل ہیں، جن سے ان نغمات کی اہمیت میں بے حد اضافہ ہوا۔ سامعین کو ہر پل یہ احساس ہوتا ہے کہ گلوکار نے وطن کی محبت میں ڈوب کر ان نغمات کو گایا ہے۔ ان نغمات کو سن کر ایک نیا ولولہ پیدا ہوتا ہے اوریہ کہنا پڑتا ہے کہ امانت علی خان کو اپنے وطن کے ہر ذرے سے پیار ہے۔ ان نغمات میں ’’چاند میری زمیں، پھول میرا وطن‘‘ اور ’’اے وطن پیارے وطن‘‘ شامل ہیں۔ استاد امانت علی خان ستمبر 1974ء کو لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کا فن ہمیشہ زندہ رہے گا۔
__________________
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:
Maria J (09-19-2018)
  #2  
Old 09-19-2018, 05:51 PM
Maria J's Avatar
Maria J Maria J is offline
Special Member
Points: 6,436, Level: 52
Points: 6,436, Level: 52 Points: 6,436, Level: 52 Points: 6,436, Level: 52
Level up: 44%, 114 Points needed
Level up: 44% Level up: 44% Level up: 44%
Activity: 99%
Activity: 99% Activity: 99% Activity: 99%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Apr 2016
Age: 27
Posts: 4,320
Thanks: 2,127
Thanked 0 Times in 0 Posts
Mentioned: 151 Post(s)
Tagged: 4030 Thread(s)
Rep Power: 106
Maria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished roadMaria J is on a distinguished road
Default

nyc
info
tfs
Reply With Quote
  #3  
Old 09-19-2018, 07:05 PM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Co-Admin
Points: 700,598, Level: 100
Points: 700,598, Level: 100 Points: 700,598, Level: 100 Points: 700,598, Level: 100
Level up: 0%, 0 Points needed
Level up: 0% Level up: 0% Level up: 0%
Activity: 100%
Activity: 100% Activity: 100% Activity: 100%
This user has no status.
 
----
 
Join Date: Dec 2013
Location: لاہور، پاکستان
Posts: 56,273
Thanks: 4,143
Thanked 12,563 Times in 7,129 Posts
Mentioned: 3367 Post(s)
Tagged: 6345 Thread(s)
Rep Power: 1185
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of
intelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud ofintelligent086 has much to be proud of

Awards Showcase
Winner Of IT Monthly Competitions Award Member of the Month(Male) Member of the Month(Male) 
Total Awards: 31

Default

Quote:
Originally Posted by Maria J [Only Registered Users Can See LinksClick Here To Register]
nyc
info
tfs
رائے کا شکریہ
__________________
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
current affairs, general knowledge, intelligent086, news and views, امانت, استاد, , علی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT. The time now is 08:58 AM.


Skin and Styling by [ Achi Dosti ] TheMask & Emaan
All Rights Reserved © www.achidosti.com
Aapka apna Urdu 

Forum

Disclaimer: All material on the forum (AchiDosti.Com) is provided for informative and/ or entertainment purposes only. None of the files shown here are actually hosted or transmitted by this server the links are provided solely by this site's users. All copyrighted material belongs to the copyright holders. If you find any of your copyrighted material on this site and you would like it to be removed, please Contact us and it will be removed promptly.